مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکمران پاکستان اورآزادکشمیرمیں برٹش تارکین وطن کیلئے حفاظتی اقدامات کریں :چودہری بشیررٹوی
مانچسٹر ...مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر رٹوی ، پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید بھڑک ،چودہری جاوید اقبال مسلم لیگ ن کے رہنما عتیق الرحمان ودیگر نے آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اوورسیز کشمیریوں کی وطن میں جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں انہوں نے ڈڈیال کے واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں برٹش پاکستانیوں کو تحفظ دے۔ تفصیلات کے مطابق ڈڈیال کے نواحی گاؤں خانقاہ چھترو کا رہائشی نذیر احمد جو کافی عرصہ سے برطانیہ میں مقیم تھا اور کچھ دن قبل برطانیہ سے واپس اپنے آبائی علاقہ ڈڈیال آیا تھا ۔گزشتہ روز وہ اپنے قریبی رشتہ داروں عبدالمجید کے گھر بعض شکایات اور گلے شکوے کرنے کے لیے گیا ۔اس دوران اس کی رشتہ داروں سے تلخ کلامی ہو گئی جس پر وہاں موجود عمران ، عبدالمنان اور عدنان سے بحث و تکرار شدت اختیار کر گیا ۔ اسی دوران انھوں نے نذیر احمد پر ڈنڈوں سے حملہ شروع کر دیا جس کے باعث نذیر احمد شدید زخمی ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں تھانہ پولیس ڈڈیال کے ایس ایچ او راجہ ندیم عارف پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی نذیر احمد کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن سر پر شدید ضربیں آنے کی وجہ سے نذیر احمد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانہ ڈڈیال نے مقدمہ درج کرکے دو افراد عبدالمنان اور عمران کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک شخص فرار ہوگیا۔