مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
دنیا میں انہی اقوام نے ترقی کی جنہوں نے اسلام کے بنیادی عقائد اور انصاف کے نظام کو رائج کیا: راجہ واجد الرحمان
برمنگھم ... لبرل ڈیموکریٹس کے رہنما اور سابق کونسلر چوہدری سعید نے پاکستان اور آزاد کشمیر سے آئی شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ دیا جن میں آزاد کشمیر کے وزیر راجی واجد الرحمان، ن لیگ کے رہنما راجہ نوید گوگا، راجہ ندیم کیانی، مرزا شفیق رٹوی اور مرزا رفیق ایڈووکیٹ شامل تھے۔ میئر ایلبری کونسلر محمد طفیل چویدری نے خصوصی شرکت کی۔ نظامت کے فرائض ن لیگ کے رہنما اور کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر امجد خان نے ادا کئے۔ راجہ واجد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں انہیں قوموں نے ترقی کی جنہوں نے اسلام کے بنیادی عقائد اور انصاف کے نظام کو رائج کیا، کیوں کہ اللہ رب اللعالمین ہے نہ کہ رب المسلمین اور نبی آخرالزمانﷺ رحمت اللعالمین ہیں نہ کر رحمت المسلمین، پاکستان قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے اگر وسائل کو بروئے کار لایا جائے تو پاکستان دنیا کا امیر ترین اور کامیاب ملک بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا بطور ایم ایل اے اسلام آباد ائرپورٹ پر کشمیریوں کے لیے الگ ڈیسک کے لیے بھرپور کوششیں کیں، منظور بھی کروالیا اب عمل درآمد کروانا ہے، آپریشن ضرب عضب کامیابی سے چل رہا ہے دہشت گردی سے نجات ہی کامیابی کی ضامن ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر ظلم و ستم اور بمباری کی مذمت کی ۔ امیدوار اسمبلی نوید گوگا نے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اسرائیل اخلاقیات، انسانیت کی تمام حدیں پھیلانگ گیا ہے۔ اس بربریت پر عالمی برادری کی خاموشی قابلِ افسوس ہے۔ سابق امیدوار اسمبلی ندیم کیانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم تارکین وطن کی محنت اور خدمت کا اعتراف کرتے ہیں جنہوں نے سخت محنت سے اپنے کام سے نام کمایا۔ محمد شفیق رٹوی نے کہا کہ جمہوری حکومتیں، عوام کے مسائل حل کریں۔ میئر آف ایلزبری چوہدری محمد طفیل نے کہا کہ اگر آپ اپنی محنت ولگن سے جدوجہد جاری رکھیں تو آپ کو اس کا فیصلہ ضرور ملے گا۔مرزا رفیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب ملک پر کڑی آزمائش آئی تو تارکین وطن نے بڑھ چڑھ کر ملک کی خدمت کی۔ ویسٹ مڈلینڈ سے پولیس کرائم کمشنر کے امیدوار بیرسٹر محمد ایوب خان نے کہا کہ آئندہ آنے والے پولیس کرائم کمشنر الیکشن میں مجھے ووٹ دیکر کامیاب کریں۔