مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بان کی مون مسئلہ کشمیر کے حوالے سےتمام کشمیری سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں:عظمت خان
برمنگھم... جموں کشمیر برٹش فرنٹ یو کے اینڈ یورپ زون کے صدرعظمت اے خان نے کہا ہے کہ جے کے ایل ایف تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول دستہ ہے وہ کشمیری قوم کے اعتبار پر پورا اترے گا، قوم کو مایوس نہیں کریں گے، کشمیری قوم کو فرنٹ کے ساتھ بہت سی امیدیں وابستہ ہے۔ چئرمین یٰسین ملک کی بار بار گرفتاریوں کی بذریعہ قرارداد بھرپور مذمت کی۔انہوں نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران بذریعہ کانفرنس مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں۔ ان خیالات لا اظہار انہوں نے جموں کشمیر برٹش فرنٹ یو کے اینڈ یورپ زون کی مجلس عاملہ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کیا ، کارروائی کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا، جموں کشمیر برٹش فرنٹ کے جنرل سیکرٹری سید تحسین گیلانی نے جموں کشمیر برٹش فرنٹ کی سابقہ کارکردگی تحریک آزادکشمیر مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی مقبوضہ کشمیری جموں کشمیر برٹش فرنٹ کے چئرمین یٰسین ملک سمیت تمام حریت پسند کشمیری قیادت کی نظر بندی اور دوسرے اہم امور کو زیر بحث لایا۔ اس موقع پر جموں کشمیر برٹش فرنٹ یو کے اینڈ یورپ زون تحریک آزادی کشمیر اور جموں کشمیر برٹش فرنٹ کی سیاسی وسفارتی سرگرمیوں کو عوامی سطح کے اجاگر کرنے کے لئے پولیٹکل کمیٹی تشکیل دی گئی اس کمیٹی میں جن ممبران کو منتخب کیا گیا ان میں پروفیسر لیاقت علی خان، معصوم انصاری، ناظم بھٹی، حاجی خالق، ملک لطیف شامل ہیں۔ یہ کمیٹی جموں کشمیر برٹش فرنٹ کے صدر زیر سایہ کام کرے گی۔اس طرح جموں کشمیر برٹش فرنٹ یو کے اینڈ یورپ زون کی ایک ورکنگ کمیٹی کے مزید ارکان کا انتخاب کیا ان میں برمنگھم کے ڈاکٹر غفور حیدری، محمد مسعود اگر بریڈ فورڈ، محمد حنیف ڈڈلی، پروفیسر راجہ ظفرخان، جاوید رشید لندن شامل ہیں، جموں کشمیر برٹش فرنٹ یو کے اینڈ یورپ زون کی ورکنگ مجلس عاملہ اور فرنٹ کی ایگزیکٹو باڈی نے تحریک اور تنظیم اور دیگر کشمیری جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کو بڑھانے کی خاطر صدر تنظیم کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی باضابطہ منظور ی دی، جموں کشمیر برٹش فرنٹ کے رہنما صغیر احمد نے برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ جارج گیلوے کے کانوائے لندن تا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے تنظیم کے اجلاس کے دوران رپورٹ پیش کی، انہوں نے کہاکہ کانوائے ٹو کشمیر 28اکتوبر13کو شروع ہوگا۔اس اجلاس میں نجی برانچوں نے شرکت کی ان میں وٹفورڈ ، لوٹن، برمنگھم، ٹوٹنگھم مانچسٹر، بریڈفورڈ، اولڈ ہم، ڈڈلی ، سلاؤ دیگر شامل ہیں۔ اجلاس میں شریک ہونے والوں میں کونسلر محمود الحسن، شمس الرحمن، پروفیسر راجہ ظفر خان، پروفیسر لیاقت علی خان، طلعت حسین، محمد سلیم، شبیر حسین، صغیر احمد، محمد ارشد راشد، ظہور علی، ڈاکٹر غفور غوری، محمد حنیف ڈڈلی، مسعود انصاری، مرزا وسیم، ممتازمرزا، ناظم بھٹی، صابری، ملک صابر، ملک منظور صابر، سجاد وسطی، پاوریٹ، احسان الحق انصاری، جاوید اقبال، محمد شعیب جنجوعہ، آصف علی ودیگر افراد شامل ہیں۔