مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
نواز شریف اقوام متحدہ میں کشمیر کےموقف پر کمزور نہ پڑیں قوم ساتھ ہے : لارڈ نذیر احمد
لندن ... برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹی پارلیمانی گروپ آن کشمیر کے چیئرمین اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیت لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ انڈیا پاکستان کو یو این او میں پسپا کرنے کے لئے جو ہتھ کنڈے استعمال کر رہا ہے ان سے نبٹنے کیلئے میں پوری کمیونٹی کے ہمراہ وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ ہوں تاکہ میاں محمّد نواز شریف اقوام متحدہ میں کشمیر پر پاکستان کے روایتی موقف پر کمزور نہ پڑیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں ان کے کسی کام پر تنقید نہ کروں گا میں نے آج تک اپنے لئے نہ کچھ مانگا ہے اور نہ ہی مستقبل میں امیدوار ہوں اس لئے ہی گورنر پنجاب محمّد سرور کی بھی سفارش کی حالانکہ وو مشرف کی بھی تعریف کرتے رہے اور الطاف حسین کی مدح سرائی بھی کرتے تھے ...ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر عابد حسین کےاعزاز میں منقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہووے کیا ..تقریب سے خطاب کرتے ہوے مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے کہا کہ جب سے ان کی پارٹی بر سر اقتدار آی ہے وہ خود کو تارکین وطن کے سامنے جوابدہ سمجھتے ہیں ان کے مسائل کےحل تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے ...زبیر گل نے کہا میرا مقصد اپنے لئے کچھ حاصل کرنا ہرگز نہیں ایسا ہوتا تو میں اپنے آبائی علاقے سے ممبر پارلیمنٹ کا ٹکٹ لے کر منسٹر بھی بن سکتا تھا لیکن مجہے آپ لوگوں نے عزت دی اس لئے آپ کے ساتھ ہے جینا ہے انہوں نے کہا وہ اگلےماہ وزیر اعظم پاکستان سے اسی سلسلے میں لارڈ نذیر کے ہمراہ ملنے جا رہے ہیں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک دفتر حاصل کیا جاے..,دیگر مقررین میں آزاد کشمیر سے اے راجہ عارف، ڈاکٹر انجم، یوکے پاکستان چمبر آف کامرس کے صدر رضی خان سابق صدر سید قمر رضا،محمّد سرور چودھری دلپذیر، پروفیسر ظفر اقبال،سابق میئر والتھم فوریسٹ فاروق قریشی، مسعوداحمد سردار آصف ڈاکٹر عدیل اظہر جاوید شکر قریشی عطا الحق راجہ فریاد و دیگر شامل تھے بیرسٹر عابد نے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہووے کہا کہ کمیونٹی سے اسی طرح رابطے میں رہیں گے تقریب کے آخر میں کمیونٹی کی طرف سے انھیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے ..