مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
بیرون ممالک میں اپنے روائیتی کھیلوں کو زندہ رکھنے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں: وزیر حکومت آزاد کشمیر
برمنگھم ... پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان روائیتی کبڈی کا میچ برمنگھم کے معروف سمال ہیتھ پارک میں ہوا جس میں دونوں اطراف کی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے یہ میچ دیکھا اور لطف اندوز ہوئے۔ آزاد کشمیر کے وزیر جیل خانہ جات راجہ واجد الرحمان اور لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر شفیق شاہ ان مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے۔ کبڈی میچز کے روح رواں اور ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری راسب پہلوان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی دونوں ممالک کی ٹیموں میں بہت زور دار میچز ہوئے جن کی وجہ سے زائقین کی تعداد ہر سال بڑھتی جا رہی ہے۔ مہمان خصوصی راجہ واجد کا کہنا تھا کہ کھیل صحت مند سرگرمیوں کا منبع ہیں برطانیہ میں اپنے روائیتی کھیلوں کو زندہ رکھنے والے لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ لارڈ میئر برمنگھم کونسلر شفیق شاہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والے تارکین وطن ناصرف اپنے اپنے مذہبی عقائد بلکہ روائیتی کھیلوں اور میلوں کیلئے بھی ملک بھر میں آزاد ہیں اور انہیں ایسی آزادی دنیا میں کہیں اور نہیں جتنی برطانیہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا آج کا یہ کبڈی ٹورنامنٹ عید اور پاکستان و انڈیا کے آزادی کے دنوں کے مناسبت سے منعقد کیا جارہا ہے جس میں دونوں اطراف کی ٹیموں کو شاباش پیش کرنے کیلئے عوام کی کثیر تعداد موجود ہے۔