مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میئر سلائوچوہدری شفیق کے دور میں سلائو بارو کونسل ترقی کی نیئ منازل طے کر سکی گی: چوہدری جمیل تبسم
سلائو ... سلائو جیسی ملٹی کلچر بارو میں شفیق چوہدری جیسے متحرک اور زیرک انسان کا بطور میئر چنائو ناصرف علاقے بلکہ کمیونٹی کیلئے نہائت خوش آئیند ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر و سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن چوہدری جمیل احمد تبسم نے میئر آف سلائو بارو کونسل چوہدری شفیق کی دعوت پر میئر چیمبر کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میئر چوہدری شفیق خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں امید ہے کہ وہ حسب سابق کمیونٹی کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے بحیثیت میئر اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔ سلائو ملٹی کلچر سوسائٹی عام کمیونٹیزکے ساتھ مل کر بہترین سیاسی،سماجی کردار ادا کر رہی ہے۔ چوہدری شفیق کے میئر منتخب ہونے سے کمیونٹی کو نیا حوصلہ اور مقام ملا ہے۔ دریں اثنا پاکستان اسٹیل ملز کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے میئر سلائو کی دعوت پر میئر چیمبر کا دورہ کیا۔ ۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر کونسلر صوفی راسب، کونسلر کمشنر سہیل منور، کونسلر ظفر عجائب، کونسلر عشرت شاہ، سابق صدور پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن راجہ ایوب، چوہدری صدیق، سابق سیکرٹری جنرل مدثر اقبال ایڈووکیٹ، سابق کونسلر نذر لودھی، ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری شکیل، حاجی شبیر، چوہدری افضل سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جنرل (ر) عبدالقیوم کی میئر چیمبر آمد کے موقع پر میئر چوہدری شفیق نے بھرپور استقبال کیا اور کونسل کی طرف سے ان کی شاندار خدمات پر شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر جنرل (ر) عبدالقیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی ملک پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہمارے ملک کے بہترین سفیر ہیں جنہوں نے نہ صرف ملک پاکستان کو زرمبادلہ کی صورت میں فائدہ پہنچایا بلکہ برطانوی سیاست میں نمایاں مقام حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا۔ چوہدری شفیق کے میئر منتخب ہونے سے کمیونٹی کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ کمیونٹی برطانوی سیاست میں اپنے کردار کو زیادہ متحرک بنائے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ ملک پاکستان کے مفاد میں بہترین مثبت کردار ادا کیا جس پر ہمیں بجا طور پر فخر ہے۔ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ہم برطانوی لوکل باڈیز اتھارٹی کے سسٹم سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ پاکستان کے دیرینہ حل طلب مسائل کے لئے پاکستان کی موجودہ حکومت نے ہر سطح پر مثبت پیش رفت کا آغاز کردیا ہے۔ میئر آف سلاؤ چوہدری شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) عبدالقیوم ملک پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ہمیں قابل باصلاحیت لوگوں کی ہر سطح پر بلاتفریق سپورٹ کرنی چاہئے۔