مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کارکن نشاندہی کریں،مسائل عوام کی دہلیز پر حل کرینگے،چوہدری عبدالمجید
کوٹلی: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجیدنے پارٹی کے جیالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی مسائل کی نشاندہی کریں ،حکومت مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی امیدوں کامحورو مرکزپاکستان ہے مقبوضہ وادی کے اندرآزادی کی جنگ لڑنے والے حریت پسندوں نے ہمیشہ سبزہلالی پرچم کی لاج رکھی ، عالمی برادری فلسطینی اورکشمیری قوم پرڈھائے جانے والے مظالم کانوٹس لے ، 10اگست کو وزیراعظم پاکستان نوازشریف کاآزادکشمیر کے عوام تاریخی استقبال کرینگے پاکستان زندہ بادریلی کی گونج سرینگرتک سنائی دے گی 10اگست کو تمام قافلے مظفرآباد کی طرف رواں دواں ہوں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہائوس میں جیالوں کے وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیاوزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وزیرخوراک جاویداقبال بڈ ھا نو ی ، وزیرماحولیات شازیہ اکبر،مشیرحکومت محمد ا لیا س چو ہد ر ی ، سردار بشیر پہلوان، نصیرراٹھور ، سردارآفتاب انجم، چوہدری الیاس، سیدفرحت عباس کاظمی، محمدعلی راٹھور، نعیم انجم باری، چوہدری خورشیداحمد ، طارق دائود، طارق بڑالوی، سیدفیصل معروف، معشوق بٹ، شریف حیدری، ارشد بھٹو ر ا جہ سمیت دیگر جیالے شامل تھے ،وزیراعظم نے پی پی پی اورپارٹی کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کوہدایت کی کہ وہ 10اگست کو پاکستان زندہ بادریلی میں شرکت کریں دیگر سیاسی قوتوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ قومی ریلی میں شرکت کریں جس میں صرف پاکستان اور آزادکشمیرکے پرچم لہرائے جائینگے ، پاکستان زندہ بادریلی کشمیریوں کی نئی سمت کاتعین کریگی اورمقبوضہ کشمیرمیں بھی مثبت پیغام جائے گا، وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان پیپلز پا ر ٹی کی قیادت نے ہمیشہ قومی مفادکی سیاست کی ملکی مفادکو عزیزرکھاجانوں کے نذرانے پیش کئے آج بھی شہیدوں، غازیوں کی کرسی پربیٹھاہوں یہ شہیدوں کی امانت ہے تین سال عوام کی خدمت کی دعوے نہیں کرتاکارکردگی عوام کے سامنے ہے ،آج ہم شہیدرانی کے فلسفہ مفاہمت کولے کرچل رہے ہیں محاذآرائی کادورگزرچکاہم شہیدبھٹووشہیدبے نظیر بھٹو کے نظریہ مساوات کے مطابق آزادکشمیرکوماڈل سٹیٹ بنار ہے ہیں سیاسی قوتوں کوہماراساتھ دیناچا ہئے۔