مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
تبت کی جلاوطن حکومت کی چینی ویب سائٹ ہیک وائرس جاسوسی کے لیے استعمال ہو سکتا ہے
لندن ... تبت کی جلاوطن حکومت جس کے سربراہ بدھ مذہب کے پیشوا دلائی لامہ ہیں کی چینی زبان میں ویب سائٹ ہیک اور وائرس سے متاثر ہو گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق تبت ڈاٹ نیٹ ویب سائٹ کو نشانہ بنانے والے ہیکرز اس سے پہلے جنوبی ایشیا میں حقوق انسانی کی تنطیموں کی ویب سائٹس کو بھی ہیک کر چکے ہیں۔ انٹرنیٹ کمپنی کیسپرسکائی کے مطابق سی ٹی اے کی ویب سائٹ کو ہیکرز کے اسی گروپ نے متعدد بار نشانہ بنایا ہے لیکن اس سے پہلے دراندازیوں کو بروقت ٹھیک کر دیا گیا تھا۔ انٹرنیٹ سیکورٹی ایجنسی کے محقق کے مطابق ہیکرز نے اس حملے میں ’ واٹرننگ ہول اٹیک‘ نامی تکنیک کا استعمال کیا اور اس سے انھیں کمپیوٹرز تک رسائی حاصل ہو جاتی ہے اور وہ وہاں سے اہم فائلز حاصل کر سکتے ہیں اور سسٹم پر سے ختم بھی کر سکتے ہیں۔ ہیکر حملے سے متاثرہ ویب سائٹ تبت کی جلا وطن انتظامیہ کی سرکاری ویب سائٹ ہے اور انتظامیہ اس وقت شمالی بھارت کے علاقے دھرم شالا میں مقیم ہے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ویب سائٹ میں موجود وائرس استعمال کنندہ کی جاسوسی کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ بدھ مذھب کے پیرو کار برما اور سری لنکا میں مسلمانوں کے قتل عام میں بھی ملوث پا ے گے...