مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چیئرمین یورپین فورم جیمز ایلس ایم ای پی کی مسئلہ کشمیر کیلئے کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں: محبوب حسین بھٹی
ہائی ویکمب ... سابق چیئرمین ڈسرکٹ کونسل کونسلر محبوب حسین بھٹی نے کہا ہے ممبر یورپی پارلیمنٹ جیمز ایلس کی مسئلہ کشمیر کیلئے کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، وہ ایک ایسے لیڈر ہیں جنہوں نے مسئلہ سے مکمل آگاہی کے حصول کیلئے کشمیر کا ٹور بھی کررکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپین فورم کے ایک اجلاس میں کیا۔ یہ اجلاس آکسفورڈ گالف کورس میں منعقد کیا گیا جس میں اکثریتی ممبران نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں یورپین فورم کے لئے ممبر یورپین پارلیمنٹ جیمز ایلس کو چیئرمین منتخب کیا گیا جبکہ کشمیر یورپین فورم کیلئے کونسلر محبوب حسن بھٹی کو وائس چیئرمین جبکہ ممبر یورپین پارلیمنٹ رچرڈ ایشورتھ کو صدر منتخب کیا گیا۔ محبوب حسین بھٹی نے مزید کہا کہ انہیں جیمز ایلس کے چیئرمین یورپین فورم اور رچرڈ ایش ورتھ کے صدر کشمیر یورپین فورم منتخب ہونے پر خوشی ہے اور یقین کامل ہے کہ جیمز ایلس ہر فیلڈ کا تجربہ رکھنے کی بنا پر کشمیر یورپین کے تمام عہدہ داران سے بخوبی کام لیں گے۔ جیمز ایلس ایم ای پی نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بحیثیت صدر کشمیر یورپین فورم کونسلر محبوب حسین بھٹی کے ہمراہ کشمیر کا دوبار دورہ کیا جس کے دوران نہ صرف لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں استقبال کرکے مجھے عزت بخشی بلکہ میرے کشمیری عوام اور مسئلہ کشمیر کے اوپر کام کو بھی سراہا گیا اور بہت بڑھ کر ان ایسے دوروں سے مسئلے سے تازہ ترین آگاہی ملتی ہے۔ ۔ جیمز ایلس نے کہا کہ اس لئے وہ نئے صدر رچرڈ ایس ورتھ کو مشورہ دیں گے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر بھرپور کام کرنے کے ساتھ ساتھ چیئرمین محبوب حسین بھٹی کے ہمراہ کشمیر کا دورہ بھی کریں تاکہ مسئلہ کشمیر جیسے دیرینہ انسانی مسئلہ کو سمجھ سکیں۔ جیمز ایلس نے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی مسئلہ کشمیر پر کام کرنے والے لوگوں کا بے حد احترام اور ہر لحاظ کے ساتھ دیتے ہیں۔ صدر کشمیر یورپین فورم اور ممبر یورپین پارلیمنٹ رچرڈ ایش ورتھ نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر بلاخوف و خطرہ کھل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر یورپین فورم کے عہدیداران کی دیگر ممبران پارلیمنٹ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔