مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انڈین کشمیر،پولیس کاکریک ڈائون،گھر گھر تلاشی،سینکڑوں گرفتار
سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں پولیس کا حریت قیادت اور نوجوانوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ، سینکڑوں بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لے کر تھانوں میں بند کردیاگیا ، بلاجواز گرفتاریوں اور بھارتی فورسز کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے خلاف ہزاروں مشتعل افراد نے شدید احتجاج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں پولیس اور فورسز کی کارروائیوں میں مزید شدت آگئی ہے ۔سرینگر شہراور وسطی و شمالی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تازہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 250سے زیادہ مزاحمتی کارکنان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔سرینگرشہر میں پیر کے روز متعددنوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ گزشتہ روز نشاط علاقہ کے شیخ محلہ برین میں ایک درجن سے زیادہ نوجوانوں کو حراست میں لینے کی اطلاع ملی ہے ۔ادھر شہر کے حساس علاقہ مائسمہ میں پولیس نے دوران شب چھاپے مارکر مزاحمتی کارکن جمیل احمد وار سمیت کئی افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس کی گرفتاری سے بچنے کیلئے حریت کانفرنس (ع) کے لیڈر اور پیپلز پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین ہلال احمد وار روپوش ہو گئے ہیں ۔ تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی کو ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیاگیا۔ حریت کا نفرنس جموں کشمیر کے سینئر رہنما ئوں شبیر احمد شاہ اور نعیم احمدخان کو مسلسل خانہ نظربندی کے بعد پو لیس نے گر فتار کر کے نا معلوم جگہ پرمنتقل کردیا۔ تحریک حریت کے رہنمائوں جن میں محمد اشرف صحرائی، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین، عبدلغنی بٹ صدرِ ضلع بارہمولہ، محمد یوسف لون، امیر حمزہ، ڈاکٹر غلام محمد گنائی، امتیاز حیدر، عاشق حسین صوفی، بشیر احمد شیخ، بلال احمد میر، لطیف احمد گنائی، بلال احمد، عمر عادل ڈار، حمید احمد پرے اور اس کا بیٹا، ارشد احمد حیدرپورہ، فاروق غوطہ پوری کے بھائی نظیر احمد کو مختلف تھانوں میں بند کیاگیا۔ پولیس نے رات دیر گئے ایک چھاپے میں لبریشن فرنٹ قائد امتیاز احمد(بٹہ گورو)،اشرف بن سلام، جن کے برادر پہلے ہی گرفتار تھے اور فرنٹ کے زونل اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری شیخ عبد الغفارسمیت مائسمہ سے کئی جوانوں کے علاوہ درگاہ حضرت بلؒ سے لبریشن فرنٹ کے عنایت احمد بٹ سمیت کئی جوانوں جن میں شبیر احمد صوفی،اعجاز احمد بقال،ندیم احمد بانڈے ،وسیم احمد ڈار اور محمد شفیع کو حراست میں لے لیا ہے ۔اس کے علاوہ قائدین شوکت احمد بخشی اور غلام رسول ہزاری جنہیں کئی روز پہلے گرفتار کیا گیا تھا، کو سرینگر سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔حریت کانفرنس (ع) کے لیڈر حکیم عبدالرشید، صوفی مشتاق احمد، مولوی خضر محمد اورہوش بالہامی کو پولیس نے گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں بند کردیا ہے ۔