مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایل او سی پر گولہ باری تشویشناک،بھارت کشمیریوں پر بارود برسانا بند کرے،چوہدری عبدالمجید
میرپور:وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دلانے کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے تاکہ 67 سال سے ظلم و جبر کی چکی میں پسنے والے کشمیریوں کو آزادی کی نعمت مل سکے ۔ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل اپنے مستقبل کا فیصلہ پاکستان کے حق میں دے دیا تھا ۔ آج بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان سے والہانہ عقیدت و محبت رکھتے ہیں۔ تحریک آزادی کیلئے کشمیریوں کی قربانیوں کی مثال نہیں ملتی ، 10 اگست کو پاکستان زندہ باد ریلی میں کشمیری پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کریں گے ۔متاثرین منگلا ڈیم کے جملہ مسائل حل کئے جائیں گے ۔ ضلعی انتظامیہ میرپور میں تجاوزات کا خاتمہ کرے ۔ عید کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں ۔ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے ۔افسران قانون و قاعدے کی عملداری کو یقینی بنائیں اور لوگوں کو سستے انصاف کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعظم ہائوس میں اتوار کو افسران کو ہدایت اوروفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔