مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
جب تک پاکستان میں دیانت دار سیاسی قیادت اقتدار میں نہیں آجاتی مسئلہ کشمیر پر پیش رفت ممکن نہیں
لوٹن اس امر میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری کمیونٹی کو بے انتہا صلاحیتوں سے نوازا ہے، یہ ہمارا فرض اولین ہے کہ ہم بچوں کو اس ملک میں ناصرف اعلیٰ تعلیم دلائیں بلکہ انہیں صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں تاکہ وہ اپنی فطری صلاحیتوں سے نام اور مقام حاصل کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی میئر لوٹن کونسلر طاہر ملک نے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ ۔ تقریب میں میزبان ملک طارق شریف نے مہمانوں کو ویلکم کیا ہے جبکہ معروف کشمیری رہنما نذیر قریشی، جنرل سیکریٹری مسلم کانفرنس برطانیہ کونسلر ریاض بٹ، پبلسٹی سیکریٹری شبیر ملک، کونسلر محمد فاضل ضیاء، آزاد ملک، راجہ محمد یعقوب خان، ممتاز بٹ، پروفیسر چودری امتیاز حسین اور پی وائی او کے سابق چیئرمین مہربان ملک نے بھی خطاب کیا۔ طاہر ملک نے کہا ہے کہ برٹش پاکستانیز جہاں پاکستان اورکشمیر کی سیاست میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں وہاں وہ برطانیہ میں کمیونٹی کی نوجوان نسل کو انتہا پسندانہ سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے بھی موثر کردار ادا کریں۔ ۔ ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے نذیر قریشی نے مسلم کانفرنس یوتھ کے فعال ہونے کو تحریک آزادی کشمیر کے لئے خوش آئند قرار دیا۔ کونسلر فاضل ضیاء نے کہا کہ غزہ کے مسئلہ پر مسلمان حکمران بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ صدر تقریب صدر مسلم کانفرنس یوتھ لوٹن ملک طارق شریف نے کہا کہ قائدین کی طرف سے یوتھ کی حوصلہ افزائی پر شکرگزار ہیں جبکہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری منزل الحاق پاکستان ہے۔ہم فلسطینی اور کشمیر عوام پر جبر و تشدد ارو جارحیت کے خلاف ہیں اور ذرائع ابلاغ اور بین الاقوامی برادری سے ملتمس ہیں کہ وہ ان مظالم کو رکوائیں اور فلسطین اور کشمیر کے مسئلوں کو وہاں کے عوام کی خواہشات اور احساسات کے مطابق حل کرائیں۔ صدر مسلم کانفرنس لوٹن راجہ محمد یعقوب خان نے کہا کہ جب تک پاکستان میں دیانت دار سیاسی قیادت اقتدار میں نہیں آجاتی مسئلہ کشمیر پر پیش رفت ممکن نہیں ، مسلم کانفرنس کے آزاد ملک نکیالول نے کہا کہ ہمیں اپنے کردار کو بدلنا ہوگا اور صحیح اسلامی اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ مسلم کانفرنس شبیر ملک نے نذیر قریشی کی خدمات کو سراہا ، جنرل سیکریٹری لوٹن ممتاز بٹ نے فلسطینیوں پرظلم کی مذمت کی ۔ بعد ازاں نمائندہ سے بات چیت میں یوتھ کے وقار نواز اور آصف ملک نے کہا کہ کشمیر کوصوبہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ نائب صدر سید کامران عابد نے نظامت کی جبکہ خصوصی شرکاء میں وقار نواز ملک ، ملک امجد، ماجد محمود، رضوان ملک، ماجد بٹ ، کامران بٹ، چوہدری محمد معروف، خالد محمود، نازک چوہدری ، عدیل محمود، آصف ملک اور متعدد دیگر شامل تھے۔