مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انڈین کشمیر،مجاہدین کا پولیس کی گشتی پارٹی پر حملہ،2اہلکار ہلاک4زخمی
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کا گشتی پارٹی پر حملہ 2 ہلاک،4 زخمی، مجاہدین نے دستی بموں سے پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا جس کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی پولیس کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بارہمولا میں نامعلوم مجاہدین نے پولیس کی گشتی ٹیم پر دستی بموں سے حملہ کیاجس کے نتیجے میں 2اہلکارہلاک اور چار زخمی ہوگئے ، واقعہ ہفتہ کی صبح سحری کے وقت سوپورچوک میں پیش آیا ۔نامعلوم افراد نے پولیس پر پتھرائو بھی کیا دوزخمیوں کو سرینگرجبکہ دو کو سوپورہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے غزہ میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام پرمسلم دنیا کی خاموشی کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے مسلمان ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے اپنااثر ورسوخ استعمال کریں۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی عیدالفطر سے پہلے رہائی کا مطالبہ کیا ہے علی گیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جسے اسی تناظر میں دیکھنے ، سمجھنے اور حل کرنے کی ضرورت ہے ، مسرت عالم بٹ، امیر حمزہ، عبدالغنی بٹ، مشتاق الاسلام، عبدل حمید پرے ، اسداﷲ پرے سمیت تمام سیاسی نظربندوں کی عید سے قبل رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈاکٹر محمد قاسم، غلام قادر بٹ، ڈاکٹر محمد شفیع ، نذیر احمد شیخ، محمد امین ڈار بانہال، محمد ایوب ڈار، محمد ایوب وانی، محمد سعید بٹ، پیر فیاض اور شریف الدین سمیت ان44قیدیوں کے مقدمات پر نظرثانی کرکے ان کی سز ا ختم کرے جو بے گناہ جیلوں میں سزاکاٹ رہے ہیں ۔