مقبول خبریں
بیرسٹر عابد ، چوہدری رفعت اور چوہدری منور کاچوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں عشائیہ
صادق خان رسوائی کا باعث اور برطانیہ کے دارالحکومت لندن کو تباہ کررہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
رنگ خوشبو سے جو ٹکرائیں تو منظر مہکے!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جنت میں نور کےممبروں پر ان والدین کو بٹھایا جائیگاجن کی اولاد نے قرآن پاک حفظ کئے: مولانا ظہور چشتی
اولڈہم ... مدینہ اسلامک سنٹر اولڈہم میں27 رمضان المبارک کو تراویح میں قرآن کریم مکمل کیا گیا۔اس موقع پر حافظ افضل، امین حسین شاہ، حاجی سلطان محمود،شہباز حسین مدنی نے نعت شریف کی سعادت حاصل کی اس مبارک رات میں عبادت کی گئی اور خصوصی خطاب مسجدہذا مولانا ظہور محمد چشتی نے کیا،امام مسجد مولانا ظہور احمد چشتی نے کہا کہ جنت میں نور کہ ممبروں پر ان والدین کو بٹھایا جائے گا جن کی اولاد نے قرآن پاک حفظ کئے،اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ صحیح توجہ وہی ہوتی ہے جو جوانی میں کی جائے جب کوئی جوانی میں توجہ کرتا ہے تو عرش ہل جاتا ہے،27ویں کی رات توبہ کی رات ہے،آج اللہ تعالیٰ سے معافی دل کی گہرائیوں سے مانگیں کہ کتنی نمازیں نہ پڑھیں،کس کس کا حق مارا اس رات دل سے مانگی ہوئی توبہ قبول ہونے کی رات ہے،ایک شخص نے99قتل کئے پھر خیال آیا کہ توبہ کرے تو وہ کسی عالم کے پاس گیا اور کہا میں توبہ کرنا چاہتا ہوں تو اس عالم نے کہا کہ اللہ تجھے کیسے معاف کرے گا کہ تونے99قتل کئے تو اس آدمی نے اس کو بھی قتل کر دیا100قتل کرنے کے بعد پھر خیال آیا کہ پھر وہ کسی عالم کے پاس گیا تو انہوں نے کہا کہ مسجد اقصا ء چلا جا وہاں بیٹھے اللہ کے نیک بندے ہونگے ان سے جا کر ملو وہ آدمی روانہ ہو گیا لیکن راستے میں اسے موت آ گئی موت کے بعد جنت والے فرشتے کہنے لگے وہ جنت میں جائے گا اور دوزخ والے کہنے لگے وہ دوزخ میں جائے گا تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے انہوں نے کہا کہ مسجد اقصاء سے لے کر اور واقعہ موت کی پیمائش کی جائے تو فیصلہ ہو جائے گا،قسمت کی بات مسجد اقصا ء قریب تھی تو اسے جنت کے فرشتے لے گئے جو دل سے توبہ کرتا ہے اللہ تعالیٰ اسے معاف کر دیتا ہے۔ (رپورٹ: فیاض بشیر بیورو چیف گریٹر مانچسٹر)