مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
شبیر احمد شاہ کو نماز جمعہ پڑھنے سے روک دیا گیا،ساتھیوں سمیت گرفتار
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت کا نفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کو جمعہ کو دیگر ساتھیوں سمیت اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے سرینگر میں اپنے دفتر سے باہر آرہے تھے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے گرفتاری سے قبل میڈیا کے نام جاری بیان میں کہا کہ بھارت اور اسرائیل کئی دہائیوں سے نہتے کشمیریوں اور فلسطینیوں کو مظالم کا نشانہ بنا رہے ہیں،کشمیری مسلمان بھی دنیا کے دیگر باضمیر لوگوں کی طرح فلسطینیوں پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے ہیں لیکن بھارتی فورسز ان پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہیں ۔ ادھر حریت کانفرنس جموں و کشمیر کے تر جمان نے ایک بیان میں شبیر احمد شاہ کی گر فتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شبیر احمد شاہ کو مسلسل 133ویں مرتبہ جمعہ کی نماز پڑھنے سے روکا گیا ہے ۔قابض انتظامیہ کا یہ عمل دینی معاملات میں سراسر مداخلت ہے ۔ترجمان نے سیدعلی گیلانی ،نعیم احمد خان،محمد اشرف صحرائی، فاروق احمد ڈار ،شبیر احمد ڈار ،محمد یوسف نقاش ، محمد یاسین عطائی اور دیگر کی گھروں ، تھانوں میں مسلسل نظر بندی کی بھی سخت مذمت کی۔