مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پیپلز پارٹی برطانیہ کے بزرگ رہنما ایف ڈی فاروقی کی خدمات پر انہیں خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا
بریڈ فورڈ ... پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی اپنے جیالے پن کی وجہ سے معروف ہے جسکی صرف اور صرف وجہ یہ ہے کہ اسکا کارکن کسی بھی مصلحت کی پرواہ کئے بغیر کسی بھی موقع پر اپنے احتجاج کا موقع ضائع نہیں کرتا اور دل ہی دل میں کڑھ کر پارٹی میں رہنے یا نہ رہنے کے درمیان اذیت ناک زندگی بسر نہیں کرتا۔ جیالا تو بس اپنے دل کا غبار نکالتا ہے اور پرسکون ہوکر پھر سے بھٹو تیرے جانثار بے شمار بے شمار اور زندہ ہے بی بی زندہ ہے جیسے مستانے نعروں میں کھو جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک صورتحال بریڈفورڈ میں اس وقت پیش آئی جب پی پی پی کی سینئر اور بزرگ رہنما ایف ڈی فاروقی کے اعزاز میں ایم تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ر پارٹی کے بعض کارکنوں نے اوورسیز پیپلز پارٹی کے لئے رحمان ملک کے فیصلے ماننے سے انکار کرتے ہوئے انہیں پارٹی اور پارٹی کارکنوں کا دشمن قرار دیا۔ واضع رہے کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے چند روز قبل یوکے میں پارٹی کے عہدے ختم کرکے ایم ایڈہاک کمیٹی بنا دی تھی۔ ۔ اس تقریب میں بریڈفورڈ کے ساتھ ساتھ مانچسٹر اور ڈیوزبری اور ھڈرزفیلڈ سے آئے ہوئے پارٹی کارکنوں نے بھی شرکت کی اور یوکے پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے اراکین کو اپنی شدید نکتہ چینی کا نشانہ بنایا۔ مقررین نے الزام لگایا کہ اس کمیٹی میں ایسے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کل تک پیپلز پارٹی کی قیادت کو گالیاں دیتے تھے اور جنہوں نے ماضی میں پارٹی تقاریب کو خراب کرنے کیلئے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر انڈے مارے، وزیراعظم آزاد کشمیر کے امور منگلا ڈیم کے مشیر شوکت راجہ نے اپنی تقریر میں پارٹی کارکنوں کو سمجھانے کی کوشش کی کہ پارٹی میں رہ کر پارٹی کے فیصلے تسلیم کرنا پڑیں گے۔ چوہدری بشیر احمد کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہونے والی اس تقریب سے شوکت راجہ کے علاوہ پارٹی کے سینئر رہنما سردار عبدالرحمان خان، شاہ محمد کھوکھر، گلزار خان وزیراعظم آزاد کشمیر کے کوارڈینیٹر ساجد قریشی، نصر اللہ مغل آمنہ مرزا، خواجہ کلیم الرحمان عمران واحد، راجہ امجد، چوہدری فاروق احمد اور بریڈفورڈ کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر عمران حسین نے خطاب کیا جبکہ پارٹی کے دیرینہ رہنما چوہدری حق نواز نے تقریب کی نظامت کی۔ شوکت راجہ نے اپنی تقریر میں پارٹی کو مسلسل قربانیوں کا ایک سلسلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے دو لیڈر جدوجہد کے راستہ میں قتل کردیئے گئے جبکہ ان کے دو بیٹوں کو بھی حق بات کہنے کے جرم میں مار دیا گیا۔ انہوں نے کہا اس کے باوجود پارٹی آج بھی قائم ہے اور بلاول بھٹو اس سیاسی وراثت کو کارکنوں کی حمایت سے اگلے سطح تک لیجانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو شکایت ہے تو اپنی شکایت پارٹی ہائی کمان تک پہنچائے۔ بریڈفورڈ کے پارٹی کارکن عمران واحد کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے ہاتھوں پاکستان میں پیپلزپارٹی تباہ ہوئی ہے اب وہی برطانیہ میں پارٹی کو تباہ کر دینا چاہتے ہیں۔ چوہدری فاروق احمد نے کہا کہ اگر پارٹی کارکنوں کو بنائی گئی کمیٹیوں پر اعتراض ہے تو وہ ایف ڈی فاروقی کی قیادت میں اپنی علیحدہ کمیٹی بنالیں، بعض کارکنوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پارٹی کو تباہ کیا جارہا ہے جبکہ بعض کارکنوں نے آصف زرداری پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے فیصلوں کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر تقریب کے منتظمین کی طرف سے پیپلز پارٹی کیلئے قابل قدر خدمات کے اعتراف میں ایف ڈی فاروقی کے ساتھ ساتھ پارٹی کی دو خواتین کارکنوں غزالہ خان اور آمنہ مرزا جبکہ پارٹی کے ایک مرحوم کارکن چوہدری عبدالرشید صدیقی کی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا اور انہیں خصوصی شیلڈز دی گئیں۔