مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برٹش کشمیریوں کو چاہیئے کہ وہ اتفاق کا مظاہرہ کرکے ممبران پارلیمنٹ کیساتھ ملکر مسئلہ کے حل کیلئے لابنگ کریں
بری ... برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر سردار طاہر تبسم نے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ مسئلہ کشمیر کے پرامن اور دیرپا حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہوسکتا کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب کے میزبان اور مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر رٹوی کی زیر صدارت افطار ڈنر کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا بھارت کشمیر میں جاری مظالم بند کرے اور کشمیریوں کو اپنا بنیادی حق خودارادیت دے جس کیلئے وہ گزشتہ نصف صدی سے زائد تاریخ کی لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے مسلم کانفرنس کے ساتھ اپنی 34 سالہ رفاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس کے سپریم لیڈر سردار عبدالقیوم خان نے اپنے دور حکومت میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے جس طرح جدوجہد کی اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے بیرون ملک آباد کشمیریوں کی ذمہ داریوں کے حوالے سے کہا کہ کشمیریوں کو چاہیئے کہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے یورپی اور برطانوی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے لابنگ کریں۔ انہوں نے اس موقع پر نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں اور حقوق انسانی کے دعویداروں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں، چوہدری بشیر رٹوی نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی انتخابی جماعت کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ایک نظریہ کا نام ہے جو تحریک آزادی اور الحاق پاکستان پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا آزاد خطے کی بعض سیاسی جماعتیں جس طرح مرکز کی پناہ میں اقتدار کیلئے کوشاں ہیں انہیں جلد ہی اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا، مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما سالار ممتاز احمد چشتی نے کہا کہ مسلم کانفرنس کو آزاد خطہ کی سب سے بڑی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہے جو مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی مدبرانہ سوچ اور نظریے کے تحت مسلم کانفرنس میں نئے اور پرانے باصلاحیت کارکنوں کی ایک بڑی کھیپ اندرون اور بیرون ملک سے جس جذبے اور جوش سے کام کر رہی ہے، یوتھ ونگ برطانیہ کے چیئرمین راجہ ریاض بڑالوی نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے صدر عتیق احمد خان جماعت کو منظم اور متحرک کرنے کیلئے جس طرح جدوجہد کر رہے ہیں اس سے مسلم کانفرنس ایک بار پھر ایک بڑی جماعت بن کر ابھرے گی، افطار ڈنر سے راجہ رفیع اللہ اور عارف جمروس نے بھی خطاب کیا۔