مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کارکن حوصلہ رکھیں،عید کے بعد زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا،فاروق حیدر
مظفرآباد/اسلام آباد : اپوزیشن لیڈ ر و صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے آزاد کشمیر حکومت کو عوام کے مسائل اور پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں، جناح ٹاؤن اور ہائیڈ ل پر اجیکٹس جیسے سکینڈ لز موجودہ حکومت کے اہم کارنامے ہیں ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ کی پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت سے آزاد کشمیر بھر بالخصوص حلقہ کوٹلی کے عوام اور مسلم لیگی کارکنوں کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے کارکن حوصلہ رکھیں انشاء اﷲ پاکستان مسلم لیگ(ن) عید کے بعد آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اور کارکنوں کیساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے کیسا تھ منائیگی 67سال قبل پاکستان کے قیام کا چیلنج تھا تو اب اس کی بقا اور استحکام کا مرحلہ درپیش ہے چنانچہ آج پھر اسی جوش و جذبے اور اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ مسلمانان برصغیر نے 1940ء کی دہائی میں کیا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر لیگی رہنما چوہدری احسن منظور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔