مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اقوام متحدہ غزہ میں جاری خونی کھیل بند کرائے ‘ مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ امجد کی افطار پارٹی میں قرار داد
برمنگھم ... برطانیہ کے دورے پر آئی آزاد کشمیر کی سیاسی و سماجی شخصیات سید وارث حسین شاہ، سید نذیر حسین شاہ، راجہ نوید اختر گوگا اور راجہ مروت خان کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی اور لارڈ میئر برمنگھم شفیق شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ میزبان تقریب راجہ امجد خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں آباد کشمیریوں کا پاکستان کی ترقی اورمضبوطی میں کلیدی رول رہا ہے کسی بھی قدرتی آفت میں یہاں کے لوگوں نے اپنے دل کھول پر پاکستان و آزاد کشمیر کے عوام کی مدد کی ہے انہوں نے کہا کہ فلسطین غزہ میں جاری اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ احتجاج پاکستانی کمیونٹی نے کیا ہے جس کیلئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی مسائل کو حل کرے گی۔ افطار ڈنر سے مہمانوں سید وارث شاہ، سید نذیر حسین شاہ، راجہ نوید اختر کوگا، راجہ مروت خان نے اپنے اپنے خطاب میں راجہ امجد خان اور راجہ رفاقت خان کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے آج ان کے اعزاز میں ایک خوبصورت افطار ڈنر کا انعقاد کیا۔ ایک قرارداد کے ذریعے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جاری خون اور آگ کا کھیل بند کرایا جائے۔ افطار ڈنر میں ، کونسلر فاضل حسین، کونسلر وسیم ظفر،راجہ اسحاق صابر، پیر سید نذیر حسین ، چوہدری عارف کیروی، چوہدری محمد سعید، چوہدری مہربان حسین، چوہدری محمد خالد،راجہ فہیم کیانی،راجہ ارشد خان، آصف مغل، سید تصور نقوی، راجہ ثاقب ایاز، راجہ محمد ایوب، راجہ گلنواز خان، راجہ ابرار خان، شاہنواز کیانی، مرزا اسلم، راجہ ندیم خان، راجہ خالد خان، راجہ طارق خان، راجہ مروت خان، طارق محمود مہر،راجہ قاسمی خان، ساجد چوہدری سمیت متعددمہمانوں نے شرکت کی۔