مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آرمی آپریشن برٹش پاکستانیوں کی دل کی آواز ہے: لارڈ قربان
لوٹن ... لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آرمی آپریشن برٹش پاکستانیوں کی دل کی آواز ہے پاکستانی پرامن قوم ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ آپریشن کامیاب ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوٹن کے ڈپٹی میئر طاہر ملک کے اعزاز میں ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا۔ تقریب کا اہتمام پی وائی او کے سابق چیئرمین یوکے مہربان ملک نے کیا تھا۔ پیپلز پارٹی یوکے کے سابق صدر حسن بخاری نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ لارڈ قربان نے مزید کہا کہ برطانوی ڈپٹی پرائم منسٹر نک کلیگ نے تو مذمت کی ہے مگر حماس کی طرف سے راکٹوں کے پھینکے جانے کا بہانہ بناکر فلسطین کے عوام پر ظلم کے خلاف آواز نہیں اٹھائی جارہی ۔ ہم اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہیں اور برطانوی وزیراعظم او امریکی صدر پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس ظلم کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اورکہا کہ وہ حماس پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ راکٹ پھینکنا بند کردے تاکہ اس کو بہانہ بناکر دنیا کی حمایت سے محروم نہ رہا جائے۔ جبکہ ان راکٹوں سے کسی کا کوئی نقصان بھی نہیں ہو رہا۔ آخر میں انہوں نے تقریب کے مہمان خصوصی انچارج پی پی پی یو کے ایڈہاک کمیٹی حسن بخاری سے درخواست کی کہ وہ پی وائی او کے نوجوانوں کو برطانیہ میں پارٹی کی تنظیم نو کے عمل سے باہر نہ رکھیں کیونکہ یہ پارٹی کا ہراول دستہ ہیں۔ مہمان خصوصی سابق صدر پی پی پی برطانیہ حسن بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میئر،ڈپٹی میئر کے عہدے اہم نوعیت کے ہوتے ہیں آپ مقامی حکومتوں کے نظام کو سٹڈی کریں اور پالیسی ساز جگہوں پر پہنچ کر کمیونٹی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کریں۔ مسئلہ فلسطین پرا نہوں نے کہا کہ جو لوگ اس پر خاموش ہیں وہ قومی مجرم ہیں انہوں نے کہا کہ کون سی امہ جو لوگ فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے جانے پر خاموش ہیں وہ انہیں بلکہ مسلمان ہی نہیں سمجھتے انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شری اور ڈپٹی وزیراعظم برطانیہ نک کلیگ کے مذمتی بیانات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے عملی اقدامات پر زور دیا۔ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آرمی آپریشن کو انہوں نے آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رہنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ یو کے میں پی پی کی ایک مضبوط تنظیم قائم کی جائے گی۔ ڈپٹی میئر لوٹن کونسلر طاہرملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ13 جولائی 1931ء سے کشمیروں کی جدوجہد مسلسل جاری ہے ہم عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ کشمیر اورفلسطین کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ، یورپی یونین ،عرب لیگ سب جہاں فلسطین کے مسئلہ پر ضروری ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں وہاں وہ مسئلہ کشمیر پر بھارت کے خلاف بھی اقدامات کریں۔ جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس برطانیہ، کونسلر محمدریاض بٹ نے کہا کہ حسن بخاری لائق سیاستدن ہیں اب ان کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ پی پی ایک بڑی قومی جماعت ہے وہ جماعت کو مسئلہ کشمیر پر مزید متحرک کریں ۔ دہشت گردی کے مسئلہ پر آرمی آپریشن کے متعلق انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو۔ ۔کونسلر چوہدری محمد ایوب نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے کل کو محفوظ بنانے کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ کونسلر محمد فاضل ضیاء نے فلسطین کے علاوہ کشمیر پرعالمی بے حسی کی مذمت کی۔مسلم کانفرنس کے آزاد ملک نے کہا کہ ہم اگر آج بی سنت رسول پر علم کرنا شروع کردیں اور قرآنی تعلیمات سے رشتہ جوڑ لیں تو مسئلہ فلسطین مسئلہ کشمیر سمیت سب مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔ صدر مسلم کانفرنس لوٹن راجہ محمد یعقوب خان نے کہا کہ استحکام پاکستان کے لئے آرمی آپریشن ضروری ہے۔ جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس لوٹن ممتاز بٹ نے کہا کہ رمضان کے مبارک مہینے میں بھی فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم لمحہ فکریہ ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سردار مرتضیٰ نے کا کہ یہ مثبت سائن ہے کہ ہمارے نوجوان برطانیہ کی قومی سیاست میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہر ملک امید ہے کہ اپنے مثبت کاموں کو جاری رکھیں گے۔ دیگر مقررین میں راجہ اشفاق، ناظم گجر مرتضیٰ گجر شامل تھے جنہوں کو طاہر ملک کو انکے ڈپٹی مئےر بننے پر خراج تحسین پیش کیا۔