مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شناخت کا سفر : معروف ماڈل مونا لیزا کے بارے معلومات کیلئے قبر کشائی
فلورنس... اٹلی کے شہر فلورنس میں سائنسدانوں نے ایک قبر کو دوبارہ کھود کر اُس میں موجود لاش کا ڈی این اے حاصل کیا ہے تاکہ لیونارڈو ڈاونچی کی معروف ماڈل مونا لیزا کا پتا لگایا جا سکے۔ اس قبر میں لیزا گراردینی کے خاندان کے لوگ دفن ہیں جو ایک ریشم کے تاجر کی بیوی تھیں۔ لیزا گراردینی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ لیونارڈد ڈا ونچی کی اس معروف تصویر کے لیے بیٹھیں تھی۔ یہ اُمید کی جا رہی ہے کہ ڈی این اے ماہرین کی اس بات کے تعین میں مدد کرے گا کہ گذشتہ برس ایک گرجہ گھر سے ملنے والی تین کھوپڑیوں میں سے لیونارڈو کی ماڈل کون سی ہے۔ ماہرین کئی صدیوں سے اس گتھی کو سلجھانے میں مصروف ہیں کہ پینٹنگ میں موجود مونا لیزا دراصل کون سی عورت تھی۔ ڈی این اے حاصل کرنے کے لیے سائنسدانوں نے قبر کے اوپر تعمیر ایک گرجہ گھر کے پتھر سے بنے فرش میں سوراخ کیا۔ مصنف اور محقق سلوانو ونسیٹی کا ارادہ ہے کہ سینٹ ارسلہ کے گرجہ گھر کے قریب سے ملنے والی تین کھوپڑیوں کے ڈی این اے کا اس قبر سے ملنے والی ہڈیوں کے ڈی این اے کا موازنہ کریں گے۔ لیزا گراردینی سنہ پندرہ ہزار بیالیس میں وفات پا گئی تھیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ ہڈیاں کم از کم ان کے کسی قریبی رشتے دار ممکنہ طور پر ان کے بیٹے پیئیرو کی ہوں گی۔