مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں مظالم بڑھ رہے ہیں ، پاکستان دو ٹوک مئوقف اختیار کرے ، سراج الحق
راولپنڈی : جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی اور سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق سے اہم ملاقات کی ۔اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر ہندوستان کے ساتھ معذرت خواہانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے جس کی وجہ سے اسے مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھانے کی شہ مل رہی ہے ۔ لہٰذادو ٹوک اور واضح پالیسی اختیار کی جائے ۔تحریک آزادی کشمیرکو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پاکستان اور آزاد کشمیر میں جماعت اسلامی کا موثر سیاسی اور پارلیمانی قوت بننا ضروری ہے ۔ اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیریوں کی تاریخی قربانیاں اسلام آباد کے غلط فیصلوں کی وجہ سے رائیگاں جا رہی ہیں اور حق خود ارادیت کی منزل دور ہوتی جا رہی ہے ۔ پاکستان میں ایک نظریاتی اور ایماندار قیادت ہی مسائل کا حل ہے ۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیرجمعۃ الوداع کے موقع پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی کال کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور اس دن پورے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائیگا۔