مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سعودی عرب میں سردار یعقوب اور بیرسٹر سلطان میں اہم ملاقات ، آزاد کشمیر کے معاملات پر مشاورت
جدہ ... آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکے مرکزی رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورصدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کے درمیان جدہ کے مقامی ہوٹل میں ایک گھنٹہ سے زائد تفصیلی ون ٹو ون ملاقات ہوئی ۔ بیرسٹرسلطان لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے جب جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر پہنچے تو وہ وہاں سے سیدھے صدر ریاست سے ملاقات کے لئے مقامی ہوٹل پہنچے ۔ اس موقع پر انہوں نے سردار یعقوب خان کو اپنی برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے کوششوں ،برطانوی ممبران پارلیمنٹ کے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور برطانوی وزیر خارجہ کو خطوط اور اپنی برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ لندن میں بیرسٹرسلطان کی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور سے پانچ سے زائد مرتبہ ملاقاتیں ہوئیں جس کے فوراً بعدصدر آزاد کشمیر سے تفصیلی ملاقات خاصی اہمیت اختیار کرچکی ہے ،قبل ازیں جب وہ کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچے توسعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد نے انکا والہانہ انداز میں استقبال کیا۔ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ استقبال کرنے والوں میں حکومت آزاد کشمیر کے سابق کوآرڈینیٹر چوہدری صغیر، چوہدری منیر،چوہدری اظہر، سردار منظور، چوہدری مطلوب، چوہدری اختر، چوہدری خورشید، خواجہ محبوب، چوہدری عجائب، فاروق مقامی، عادل اوربڑی تعداد میں دیگر افراد بھی شامل تھے ۔