مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے ، میر واعظ عمر فاروق
سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق نے قابض انتظامیہ اور بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں پر مظالم اور نہتے لوگوں کو قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرْ امن احتجاجی مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال اور نوجوانوں کو قتل کرنا بھارتی پولیس اور فوج کے فرائض میں شامل ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے مہاراج گنج کی کانل مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق نے مشی پورہ کولگام میں طالب علم سہیل احمد لون کو شہید ، احسان الحق وانی سمیت کئی نوجوانوں کو شدید زخمی کرنے اور سرینگر میں درجنوں نوجوانوں کی گرفتار ی کوبدترین ریاستی دہشت گردی قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے سواکہیں بھی پرْ امن مظاہرین پر طاقت کا استعمال نہیں ہورہا ، لگتا ہے قابض انتظامیہ 2010 کے واقعات کو دہرانا چا ہتی ہے ۔ میر واعظ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنے قبضے کو دوام بخشنے کے لئے ایک منظم نسل کشی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے ۔