مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دہشتگردی کےخلاف جنگ ہماری نہ تھی یہ پاکستان پر مسلط کی گئی: چوہدری نثار علی خان
کوئٹہ ... وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک کے ساتھ کوئٹہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا ہے کہ پاک فوج بلوچستان پولیس کو ہنگامی بنیادوں پر انسدادِ دہشتگردی کی تربیت اور پانچ ہزار ’ایس ایم جی‘ بندوقیں دے گی۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کوئٹہ آنے سے پہلے ان کی پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل پرویز اشفاق کیانی سے گفتگو ہوئی جس میں جنرل کیانی نے ان اقدامات کی پیشکش کی۔ وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ صوبے کی پولیس کی استعداد میں اضافے کے لیے انھوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے بھی پیشکش وزیرِاعلیٰ کو کی ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے اس بات پر بھی غور کیا کہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور دونوں حکومتوں کے سیکیورٹی اداروں اور ملک کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے درمیان معلومات کے تبادلے کو بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ہماری نہیں تھی۔ ’یہ جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی۔‘ انہوں نے کہا کہ اس جنگ کو تیرہ سال ہو گئے ہیں اور اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے پوری قوم کو اکھٹا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ تیرہ سال سے ملک میں کوئی سکیورٹی پالیسی نہیں تھی اور ہم اپنی پالیسی ’ہوم ورک‘ کرنے کے بعد ہی سامنے لائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ تیرہ سال کا گند کسی آن آف بٹن سے ٹھیک نہیں ہوگا۔