مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دس اگست کو صرف پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگے گا، وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید
مظفرآباد:’’پاکستان زندہ باد ‘‘ریلی کی تیاریوں اور نلوچھی ،دربار سائیں سخی سہیلی سرکار پلوں کے افتتاح کے سلسلہ میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیرشاہرات چوہدری محمد رشید ،سیکرٹری ورکس ،کمشنر بحالیات،پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے ،ایڈمنسٹریٹر مظفرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مظفرآباد اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں نلوچھی پل اور اس سے ملحقہ چوک کی تعمیر و خوبصورتی ،مظفرآباد شہر کی صفائی سمیت اہم ایشوز کے حل کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 30جولائی سے قبل پل افتتاح کے لئے تیار ہونگے جبکہ سیکرٹریٹ چوک کی خوبصورتی کے لئے جنگی بنیادوں پر کام ہور ہا ہے ۔اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ شہر کو صاف کیا جائے ۔ ہر طرح کی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے ،غیر قانونی پارکنگ کو ختم کیا جائے تمام دیواروں سے چاکنگ صاف کی جائے انھوں نے کہا کہ پاکستان زندہ باد ریلی ہماری پاکستانیت کی شناخت ہے اور اپنی شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا وزیراعظم نے کوہالہ پل ،مری ایکسپریس وے ،کشمیر چوک،ایئرپورٹ چوک اسلام آباد سمیت تمام اہم مقامات پر پاکستان زندہ باد کے بینرزلگانے کی بھی ہدایت کی وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے سیکرٹری ورکس کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو فائنل کرنے کے لئے اضافی لیبر فورس این ایچ اے کو فراہم کریں کام میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ ‘‘پاکستان زندہ باد’’ ریلی میں صرف پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے جائیں گے کسی بھی پارٹی کا جھنڈا نہیں ہوگا تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن صرف ‘‘پاکستان زندہ باد’’ کا نعرہ لگائیں گے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ ایک طرف مسلح افواج ملک میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ملک کا جھنڈا اور دوسری طرف وہ ‘‘پاکستان زندہ باد’’کا سلوگن عوام میں بلند کر رہی ہیں مسلح افواج کے جوان اپنا آج کل پر قربان کر رہے ہیں ملکی دفاع و سلامتی پہلی ترجیح ہے آزاد کشمیر کے عوام اور حکومت اپنے قومی سلوگن ‘‘پاکستان زندہ باد’’کے ساتھ جڑے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ 10اگست کو وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا شایا ن شان استقبال ہو گا انھوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں پاکستان کی سلامتی اور دفاع کو ترجیح بنایا گیا ہے اور ہم اپنے منشور کے مطابق ملک کی مضبوطی کیلئی کردار ادا کرتے رہیں گے ۔