مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انڈین کشمیر،بھارتی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ،ایک نوجوان شہید
سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جار ی ہے ، احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا ٗ حریت کانفرنس نے واقعہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے اپنی فوج کو لگام ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے ٗ نوجوان کی شہادت کے بعد مختلف علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ،احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔ مقبوضہ وادی کے علاقوں کیموہ اور کھڈونی میں پرتشدد مظاہرے کئے گئے ۔ فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے براہ راست فائرنگ کی جس کے باعث 19سالہ نوجوان عامر احمدشہید ہوگیا جس کے بعد وہاں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور علاقے میں پولیس اور فورسز نے پکڑ دھکڑ شروع کر دی جس سے حالات مزید خراب ہو گئے۔ پولیس اورسکیورٹی اہلکار لوگوں کو کہیں بھی رکنے کی اجازت نہیں دے رہے تھے صرف معمولی نقل و حمل کی اجازت دی جارہی تھی ۔نماز ظہر تک صورتحال پرامن رہی اور ناکہ بندی کے پیش نظر لوگ سڑکوں پر نظر نہیں آئے ۔ ادھر کیموہ میں پیش آنے والے واقعہ کیخلاف قاضی گنڈ میں مکمل ہڑتال کی گئی ، تمام کاروباری مراکز بند رہے اوربھارت کے خلاف مظاہرے بھی کئے گئے ۔