مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ اور ظلم کی سب سے بڑی وجہ امریکہ ہے
پیٹر برا ... اقوام متحدہ نے کمزور ممالک کے مقابلے میں ہمیشہ بالا دست کا ساتھ دیا۔ اقوام متحدہ بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بند کرائے اور بے گناہوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے اور اسرائیل کی موجودہ حکومت کو فوری طور پر دہشت گرد قرار دیا جائے۔ ان خیلات کا اظہار پیٹربرا کیتھڈرل میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل جارحیت کی مژمت کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ احتجاجی ریلی میں ہر رنگ نسل اور مذہب کے خواتیں اور مرد حضرات نے شرکت کی۔ شرکا نے اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی مظالم کو بند کرانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ مظاہرین سے انصر علی، فیضان مدینہ مسجد کے چیئرمین چوہدری عکاس، کونسلر لیسا فوربیس، کیبنٹ ممبر کونسلر نائجل نارتھ، راجہ طاہر مسعود، سابق ڈپٹی میئر کونسلر محمد ندیم اور سابق میئرچوہدری ایوب و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکا ریلی نے زبردست نعرے بازی بھی کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ رمضان شریف کے مہینے میں اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں پر جارحیت ناقابل معافی جرم ہے۔ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ اور اس کے حاشیہ بردار مسلم حکمران ہیں شرکا نے یک زبان ہوکر مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیلی دہشت گردی کو لگام دے۔ (رپورٹ و تصاویر: لیاقت حسین راجہ)