مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر گروپ کو فعال بنانے کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا
بریڈفورڈ ... یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر گروپ کو فعال بنانے کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے، یارکشائر کے تین اور نارتھ ویسٹ کے دو یورپی ارکان نے ابتدائی طورپر دستخط تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے یورپی پارلیمنٹ کے تمام ارکان کو ممبر بنانے کی مہم شروع کردی ،تحریک کے دیگر عہدیداروں کشمیری و پاکستانی کونسلروں اور یورپ میں کشمیری تنظیموں کی معاونت سے یورپ کے 28ممالک سے ممبران کو کشمیر گروپ میں شامل کیاجائے گا تاکہ اسی سال یورپی پارلیمنٹ میں بھی مسئلہ کشمیر پر بحث کو ممکن بنایاجاسکے۔ بریڈ فورڈ میں منعقدی ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کا کہنا تھا یارکشائر سے ممبر رکن پارلیمنٹ رچرڈ کو ربٹ نے کشمیر گروپ میں شمولیت پر دستخط کرتے ہوئے تحریکی عہدیداروں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ناصرف اپنے لیبر دوستوں کو ممبر بنانے میں معاونت کریں گے بلکہ 191ممبروں پر مشتمل سوشلسٹ گروپ کے دیگر ممالک سے آئے ہوئے یورپی پارلیمنٹ کو بھی ہمنوا بنائیں گے کیونکہ دیگر ملکوں کے ممبران پارلیمنٹ کی شمولیت سے ہی مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوگا۔ لیبر پارٹی ہی کے نارتھ ویسٹ سے یورپی ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے اپنی شمولیت کے لئے دستخط کرنے کے بعد کہا کہ وہ اپنے سٹاف سمیت تحریک حق خود ارادیت یورپ سمیت دیگر کشمیری تنظیموں سے مل کر اس مہم کی بھرپور معاونت کریں گے جبکہ انہوں نے لیبر گروپ لیڈر گلینس ویلموٹ کی گروپ میں شمولیت اور بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ وہ فارن افیئرز اورڈیفنس کمیٹیوں کے ممبران کو بھی کشمیر گروپ میں شمولیت پر آمادہ کریں گے تاکہ ان دونوں کمیٹیوں کے بااثر ارکان کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے اقدامات کروائے جاسکیں۔یو کے انڈیپنڈنٹ پارٹی کے یارکشائر سے ممبر یورپی پارٹی امجد بشیر نے بھی دستخط کرکے اپنی پارٹی میں کشمیر گروپ کے لئے لابی کرنے اورزیادہ سے زیادہ ارکان کو شامل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اپنے گروپ کو متحرک کریں گے بلکہEFDگروپ کے دیگر ممالک سے ممبران کی شمولیت کی بھی کوششوں میں تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت کے دورہ یورپی پارلیمنٹ میں بھرپور معاونت کریں گے۔