مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال کی طرف سے نسیم اشرف اور قاری محمد بلال کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر کا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے ،دفاع کیلئے ہر قربانی دینگے،چوہدری عبدالمجید
مظفرآباد:یوم قرارداد الحاق پاکستان کی حمایت میں آزاد کشمیر بھر میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا،مقررین نے 19جولائی 1947 کے جذبے کو ازسرنوزندہ کرنے کا عزم کیا ،مظفرآباد ، میر پور، کوٹلی ، اسلام آباد اوردیگر شہروں میں ہونے والی تقاریب میں مسلم کانفرنس،پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن ، جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے یہ دن بھر پور انداز سے منایا ، وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی زیر صدارت تقریب سنٹرل پریس کلب میں منعقد ہوئی ۔ چوہدری عبدالمجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ19جولائی 1947 کو کشمیر ی عوام نے قرار داد الحاق پاکستان منظور کر کے اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کر دیا اور اس منزل کے حصول کے لئے 66سال سے قربانیاں دے رہے ہیں ۔ پاکستان کے دفاع کو پاکستان پیپلزپارٹی نے ناقابل تسخیر بنایا اور آئین دے کر ملک کی ترقی اور تحفظ کی راہ متعین کی فلسطین پر اسرائیلی مظالم قابل مذمت ہیں اسلامی ممالک کے سربراہان اسرائیلی مظالم پر ایک ہو کر آواز اٹھائیں ۔ لانگ مارچ کرنے والے کیا انقلاب لائیں گے ۔ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم کانفرنس کی رہنما مہرالنساء نے کہا کہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے حریت کانفرنس کی تقریب کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ19جولائی 1947کو سرینگر میں پاس کی جانے والی الحاق پاکستان قرار دا دکشمیریوں کی خواہشات کی ترجمان ہے ۔ تقریب کے شرکاء نے پاکستان کے ساتھ الحاق تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں غلام محمد صفی، محمود احمد ساغر، محمد فاروق رحمانی، الطاف حسین وانی، اشتیاق حمید، اشفاق مجید میر، عبدالحمید لون، مظفر حسین شاہ، شمیم شال، محمدسلطان بٹ نے شرکت کی ۔