مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
مانچسٹرمیں عیدمذہبی جوش و جذبےسےمنائی گئی،یکجہتی کےفروغ کیلئے تعاون کی اپیل
مانچسٹر... برطانیہ کے دوسرے شہروں کی طرح گریٹر مانچسٹر میں بھی عید الفطر انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی ، راچڈیل ، بری ، اولڈہم ، آشٹن ، وگن کی مرکزی مساجد میں عیدین کے اجتماعات دو الگ الگ دنوں میں منعقد ہوئے پہلی عید جمعرات کو ادا کی گئی جبکہ دوسری جمعۃالمبارک کو منائی گئی ، جمعۃ المبارک مانچسٹر میں عید کا سب سے بڑا اجتماع رکٹوریہ پارک مسجد میں ہوا جہاں ایک وقت میں تین سے چار ہزار افراد نماز ادا کرتے ہیں ، وقفے وقفے سے عید کی چار نمازیں ادا کی گئیں ، نماز عید میں مسجد میں خطیب امام محمد عاصم ، قاری جاوید اختر ، مولانا عبداللہ اور دیگر علماء نے خطبے پڑھے اور تقاریر میں عالم اسلام کے اتحاد ، امت مسلمہ کو درپیش مشکلات کے خاتمے اور خاص طور پر پاکستان ، کشمیر اور پوری دنیا کے مسلماوں کی ترقی خوشحالی اور استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں ، پاکستانی سفارت کاروں میں قونصل جنرل مانچسٹر احسان اللہ باٹھ اور ویلفیئر اتاشی ساجد محمود قاضی نے جمعرات کے روز اٹریگام کے اسلامک سینٹر میں نماز عید ادا کی عید کا دوسرا بڑا اجتماع مکہ مسجد بولٹن میں منعقد ہوا وہاں بھی رش کے زیادہ ہونے سے عید کی دو جماعتوں کا بندوبست کیا گیا ، مکہ مسجد کے خطیب علامہ نظام الدین مصباحی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید الفطر اللہ تعالیٰ کا ایک عطیہ ہے ، عید کے موقع پر مسلمانوں کو اپنے غریب اور بے سہارا بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہئے ، مکہ مسجد کے علاوہ نیو مدینہ مسجد ، خضریٰ مسجد ، غوثیہ مسجد ، نور الاسلام مسجد ، جامعہ علومیہ اور اہل تشیع سنٹر میں بھی نماز عید ادا کی گئی جمعۃ المبارک کو عید منانے والوں میں ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان نے نیو مدینہ مسجد میں نماز عید ادا کی اور مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی انہوں نے اس موقع پر اپنے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلمانوں سے التماس ہے کہ وہ آئندہ برطانیہ میں عیدین کے مسئلے پر اتحاد و یکجہتی کے فروغ کیلئے تعاون فرمائیں اور ایک دن عید کو یقینی بنائیں..