مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر کے حل تک امن و سلامتی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی،میر واعظ
سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام بے انتہا مصائب اور مشکلات سے دوچار ہیں ۔ جب تک تنازع کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا خطے میں امن و سلامتی اور تعمیر و ترقی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ سرینگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کشمیر سے فوجی انخلا اور کالے قوانین کی منسوخی کا مطالبہ دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی تک بے گناہ کشمیریوں کا قتل اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ میرواعظ نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر یقین رکھتی ہے اور وہ اس ضمن میں سیاسی اورسفارتی سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ علاوہ ازیں جموں و کشمیر محاذ آزادی کے سر پرست محمد اعظم انقلابی نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے پیدائشی حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی پائیدار بنیادوں پر ہرگز استوار نہیں ہوسکتی۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں کشمیریوںکا قتل عام جاری رہے گا ۔