مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
فلسطین پر اسرائیلی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں: چوہدری محمد خان
سلاؤ ... فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم پر دونوں ممالک کی پرزور مذمت کرتے ہیں، دونوں ممالک مسلم کش پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا اور کہا کہ اسلامی ممالک سوئے ہوتے ہیں اور دونوں ممالک نے مظلوموں پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے ہوئے ہیں، انہوں نے 13 جولائی کے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کو کامیاب کروانا ہے۔ صدر مسلم کانفرنس چوہدری محمد بشیر رٹوی نے کہا مسلم کانفرنس اپنے قائدین چوہدری غلام عباس مرحوم ومغفور مجاہد اور سردار محمد عبدالقیوم خان کے راستے پر چل کرہی ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے۔ جنرل سکریٹری کونسلر ریاض بٹ نے اسرائیل اور بھارت کے خلاف قرار داد پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔ چیف آرگنائزر راجہ اسحق خان نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر آگے بڑھنا چاہیے بدقسمتی سے کشمیری بکھرے ہوئے ہیں اور ہماری اسی کمزوری سے بھارت اور اسرائیل مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہا ہے۔ راجہ الیاس خان نے کہا ہمیں اپنی صفحوں کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ محمد جمیل تبسم نے کہا مسلم کانفرنس ہی کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ کونسلر محمد فاضل ضیا نے کہا کہ مضبوط اور مربوط مسلم کانفرنس ہی کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ کرسکتی ہے۔تقریب سے آزاد نکیالوی، غلام رسول، سابق جنرل سکریٹری راجہ ذاکر کیانی، راجہ مجید کیانی، سابق میئر کونسلر اصغر علی، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ صدر مسلم کانفرنس ہائی ویکمب قربان بھٹی، صدر آلڈرشارٹ فاروق چوہدری، امجد عباسی سردار شکیل ایڈووکیٹ راجہ سرور داد خان، جب کہ سید کرامت حسین شاہ اور سید اکرام حسین شاہ نے بھی شہدا ئے کشمیر کو عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی طور پر شرکت اور شہدائے کے درجات میں بلندی کی دعا کی۔ صدرات صدر برانچ راجہ محمد فاروق ایڈووکیٹ نے کی۔