مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
10اگست کو پاکستان زندہ باد ریلی کا اعلان،جمہوریت کو غیر مستحکم نہیں ہونے دینگے،چوہدری عبدالمجید
مظفرآباد:وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ نواز شریف جشن آزادی تقریبات کے سلسلہ میں 10 اگست کو مظفرآباد میں "پاکستان زندہ باد"ریلی سے خطاب کریں گے ۔ریلی کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری عوام اپنا حق آزادی مانگتے ہیں۔ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر، ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر ، امیر جمعیت علمائے اسلام جموں وکشمیر سمیت سیاسی و دینی رہنمائوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔وہ جمعرات کو یہاں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان بھی ریلی سے خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ قومی پروگرام ہے جس میں تمام سیاسی کارکنوں ، صحافیوں ،وکلاء ،تاجر برادری ،طلباء اور خواتین کو شرکت کی دعوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 10 اگست کو کامیاب ریلی کا انعقاد کر کے ہم دنیا بھر کو یہ پیغام دیں گے کہ مسئلہ کشمیر ابھی حل طلب ہے اورکشمیری بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ۔ آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ اس ملک کی سلامتی کے لیے مسلح افواج نے گراں قدر قربانیاں دی ہیں جنہیں قوم فراموش نہیں کر سکتی۔ انہو ں نے کہا کہ کشمیری عوام ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہیدبے نظیر بھٹو نے اپنی جان تک قربان کر دی۔ ایک سوال پر وزیراعظم نے کہاکہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ایک لاکھ بچے بغیر چھت کے سکولوں میں پڑھنے پر مجبور ہیں۔بجلی کے کوٹہ اور ہسپتالوں میں عملہ کی کمی جیسے ایشوز کو وزیراعظم پاکستان کے سامنے اٹھایا جائے گا ۔ چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کے اندر کسی بھی صورت میں نظام کو غیر مستحکم نہیں ہونے دے گی ۔ پاکستان میں جمہوریت کی حفاظت کرینگے ، کسی غیر جمہوری بات کی حمایت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے سیاسی قیادت سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ کے موقع پر کوئی متنازعہ بیان نہ دے ۔ برطانیہ سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری 10 اگست کو پاکستان زندہ باد ریلیاں نکالیں گے ۔آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائدین سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنان کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی جبکہ حریت کانفرنس کے قائدین بھی خطاب کریں گے ۔