مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی ٹرک کی گاڑی کو ٹکر،5کشمیری شہید
سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں سرینگر کے نواحی علاقے زینہ کوٹ کے قریب ایک بھارتی فوجی ٹرک نے ایک مسافر گاڑی کو ٹکر ماردی جس سے پانچ افراد شہید اور چار زخمی ہو گئے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حادثے کے فورابعد لوگ جائے وقوعہ پر اکٹھے ہوگئے اور بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے جس سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی ۔ادھر بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج مکمل ہڑتال اور کل پر امن احتجاجی مظاہرے کریں ۔سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ نے سرینگر کے علاقے زینہ کوٹ میں بھارتی فوجیوں کے ظلم وبر بریت کے خلاف آج مکمل ہڑ تال اور غزہ پر اسرائیل کی بمباری کے خلاف 18جوالائی کو بعد ازنماز جمعہ احتجاج کی کال دی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ ایچ ایم ٹی شالہ ٹینگ میں فوجی ٹرک نے دانستہ طورپر ٹکر مار کر پانچ کشمیریوں کو شہید اور چار کو زخمی کر دیا تھا ۔