مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر کو حل کرانا امریکہ کے اپنے مفاد میں ہو گا ، بیرسٹر سلطان
اسلام آباد:آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ میرے حالیہ دورے کے بعد امریکہ اپنی خاموش ڈپلومیسی کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل میں دلچسپی لے کر اپنی کوششیں تیزکرے گا کیونکہ میں نے امریکی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام کو تفصیلی بریفنگ دی ہے اور اب امریکہ کے اپنے مفاد میں ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کرائے تاکہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کو نکالنے میں مدد مل سکے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائشگاہ پر امریکی سفارتکاروں اسٹیفنی ریڈ(Stpaphinie Reed) اور اینا سٹینچکومب(Anna Stinchcomb) سے ملاقات میں کیا۔بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے امریکی سفار تکاروں کو بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے غیر مناسب رو یئے کی وجہ سے علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں بھی بریفنگ دی ، انہوں نے کہا کہ بھارت یو این مبصر مشن کو لائن آف کنٹرول پر نہیں جانے دیتا جبکہ پاکستان کی طرف سے ایسی کوئی پابندی نہیں ، اسکا مطلب یہ ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر کچھ چھپانا چاہتا ہے جبکہ لائن آف کنٹرول پر اوڑی کے مقام پر گمنام قبریں دریافت ہوئی تھیں جن میں پانچ ہزار سے زائد شہداء کی لاشیں ملیں۔ بھارت کی ہٹ دھرمی ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے ، اب اگر ایٹمی جنگ ہو ئی تو پوری دنیا کا امن تباہ ہو جائے گا۔ بیرسٹرسلطان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کنٹرول لائن پر یو این مبصر مشن کی تعداد میں اضافہ کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔