مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اولڈہم کے ا ندر بہترین علاج معالجے کی فراہمی کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں،ڈاکٹر حیدر عباس
اولڈہم:ماہ رمضان کے دوران جو مریض شوگر،دل ،دمہ یا پھر ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جسکی وجہ سے وہ لمبے عرصے سے ادویات کا باقاعدگی سے استعمال کر رہے ہیں انکو اپنے فیملی ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر روزہ رکھنے سے پرہیز کرنا چاہئے اور اس بارے میں ہمارے مذہب اسلام میں واضح طور پر بیان ہے ایسے مریضوں پر روزے واجب نہیں ہیں بلکہ ان کو فدیہ دے دینا چاہئے ہم کو اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کرنا چاہئے یہ باتیں اولڈہم کلینکل کمیشن گروپ ذیابیطس کے سر کردہ رہنما برٹش ہیلتھ ایوارڈنس ٹرسٹ رجسٹرڈ چیریٹی کے ڈائریکٹر اور گلا ڈوک ہیلتھ سنٹر کے فیملی ڈاکٹر حیدر عباس نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی نشست کے دوران کیں،انہوں نے کہا کہ بالخصوص ایشیائی کمیونٹی کے اندر سنی سنائی باتوں پر عمل کرتے ہوئے مریض اپنی صحت کو مزید خراب کر دیتے ہیں اور اپنے فیملی ڈاکٹر کی ہدایات کو مکمل نظر انداز کرتے ہیں جس سے انکی حالت بتدریج خراب ہو جاتی ہے اور خصوصاً رمضان کریم کے دوران ہم آئے روز ایسے مریضوں کو دیکھتے ہیں جنہیں ہم مشورہ دیتے ہیں کہ وہ روزے رکھنے کی بجائے فدیہ دیں اور دوائی کا باقاعدہ استعمال ہی انکے لئے بہتر ہے انہوں نے مزید کہا کہ اولڈہم کے ا ندر عوام الناس کو بہترین علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وہ دن رات سخت محنت کر رہے ہیں اور انشاللہ آنے والے مہینوں میں عوام کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کمیونٹی،سماجی،مذہبی رہنماؤں کی معاونت مفید ثابت ہو گی انہیں اپنا کر دار ادا کرنے کیلئے آگے بڑھنا چاہئے آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی باقی ماندہ روزے بھی خدا وند کریم کے فضل و کرم سے اچھے گزریں گے اور مستقل بیماری میں مبتلا مریض ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں گے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر