مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیریوں کے دل فلسطینی عوام کیساتھ دھڑ کتے ہیں،شبیر احمد شاہ
سرینگر:مقبوضہ کشمیرمیں سینئر حریت رہنماء شبیر احمد شاہ نے اسرائیل کے ہا تھوں فلسطینیوں کے قتل عام پر شدید غم وغصہ کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اگرعالم اسلام اور عرب ممالک متحدہوتے تو اسرائیل فلسطینیوں کے قتل عام کی جرات نہ کر تا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیراحمد شاہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ یہ جا نتے ہو ئے بھی کہ صہیونی طا قتیں مسلمانوں کی ازلی اور ابدی دشمن ہیں ،مسلمان اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف متحد نہیں ہو رہے ہیں۔۔شبیرشاہ نے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل فلسطینی عوام کیساتھ دھڑ کتے ہیں اور ہم ان کے غم میں برابر شریک ہیں۔انہوں نے کہا کشمیری عوام چونکہ خود بھارتی مظالم کے شکار ہیں اسلئے انہیں مظلوم فلسطینیوں پر گزرنے والی قیامت کا احساس ہے اورامید ظاہر کی کہ فلسطینی عوام جلد ہی فلسطین کواسرائیلی تسلط سے آزاد کرانے میں کا میاب ہوں گے ۔