مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے زیراہتمام یوم شہدائے کشمیر نہایت تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا
بریڈفورڈ: جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے زیراہتمام یوم شہدائے کشمیر نہایت تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا جس میں یورپی پارلیمنٹ کے تین ارکان افضل خان، امجد بشر، رچرڈکوربٹ، برطانوی پارلیمنٹ کے بریڈفورڈ ایسٹ سے ممبرپارلیمنٹ ڈیوڈوارڈ، برطانوی ٹریڈیونین کانگریس کے صدرمحمد تاج،بریڈفورڈ کونسل کے ڈپٹی لیڈرکونسلر عمران حسین،وزیراعظم آزادکشمیر کے مشیرشوکت راجہ ایڈووکیٹ،تحریک حق خودارادیت یورپ کے سرپرست سردار عبدالرحمان خان، چیئرمین راجہ نجابت حسین، بریڈفورڈ کی سابق لارڈمیئر کونسلر نویدہ اکرام،تحریک کی شعبہ خواتین کی چیئرپرسن کونسلر رضوانہ جمیل،برٹش کشمیری ہیومن کونسل کی چیئرمین رمناشمع نذیر،بریڈفورڈ مسلم رومن فورم کی چیئرپرسن مجید خان،مسلم لیگ کے مرکزی رہنما راجہ اللہ دتہ نے تقریب سے خطاب کیا جبکہ حاجی محمد نجیب کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہونیوالی تقریب میں 13جولائی 1931کوشہادت پانے والے کشمیریوں کوخصوصی طورپرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے مشن کی تکمیل اورریاست جموں کشمیرکی آزادی کی تحریک کوسفارتی محاذرجاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیاگیابرطانوی سیاسی جماعتوں،برطانوی اوریورپی ایوانوںمیں مسئلہ کشمیرکوسفارتی محاذپراجاگرکرنے اورکشمیریوں کی قربانیوںکوعالمی سطح پراجاگرکرتے ہوئے مقامی سیاستدانوںسے بھی مطالبہ کیاگیاکہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں ہونیوالے مظالم پرآوازبلندکریںاور بھارت وپاکستان کومسئلہ کشمیرکے حل کیلئے بامقصد مذاکرات کرنے پر مجبورکریں جن میں کشمیریوں کی حقیقی قیادت کی شرکت کویقینی بنایاجاسکے،کشمیری رہنمائوں نے بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ کے مبصرین کوعمارتیں خالی کرکے جانے اورآزادکشمیرکو پانچ سال میں فتح کرنے جیسے اعلانات پر تشویش کا اظہارکیااور برانوی سیاستدانوں سے مطالبہ کیاکہ بھارت کے ان جارحانہ عزائم کیخلاف عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے کیونکہ بھارت کو اب نہ روکاگیاتو وہ بھی اسرائیل کی طرح نہتے کشمیریوں کوکنٹرول لائن کے اس پارآزادکشمیرمیں بھی مظالم کانشانہ بناسکتا ہے انہوں نے گزشتہ اسی سال سے زائدعرصے میں لاکھوں کشمیریوں کی شہادت اورخواتین وبچوں پر ظلم وتشددکوبندکروانے کا بھی مطالبہ کیااوربھارت کی سات لالکھ فوج کے مقبوضہ کشمیرسے اخراج کا مطالبہ کیا،تحریک کے چیئرمین نے اپنے خطاب میں جہاں ممبران پارلیمنٹ اورکشمیری کونسلروں کے علاوہ خواتین تنظیموںکومسئلہ کشمیرپرپارلیمنٹ میں بحث کے حوالے سے خراج تحسین پیش کیاجن کی کاوشوں سے برطانیہ بھرمیں عوام کے علاوہ ممبران پارلیمنٹ کی بڑی تعدادنے کشمیرپٹیشن پر دستخط کئے اور اب وہ وقت بھی دورنہیں جب برطانوی پارلیمنٹ کے علاوہ یورپی پارلیمنٹ میں بھی کشمیرپرمفصل بحث ہوگی،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی درخواست پر تقریب میں موجود تینوں یورپی ارکان پارلیمنٹ جوکہ لیبراوریوکے انڈی ہینڈنٹ پارٹی کی نمائندگی کرتے نکلے نے اسی وقت یورپی پارلیمنٹ میں کشمیرگروپ میں شمولیت کیلئے دستخط کرکے اعلان کیاکہ تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کے دورہ برسلز کے بعداب برطانیہ کے تین سیاسی گروپوں سوشلسٹ گروپ،کنزرویٹواینڈریفارمسٹ گروپ اور ای ایف آئی گروپ جسکی قیادت یوکے انڈی پنڈٹ پارٹی کے سربراہ نائجل فراج کررہے ہیں کہ ارکان کی بڑی تعدادجوکہ مختلف یورپی ممالک سے علق رکھتے ہیں کشمیرگروپ میں شمولیت اختیارکرینگے جس کا باقاعدہ اجلاس بہت جلد ہوگا،تقریب سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ باہمی مشاورت سے مسئلہ کشمیرحل کرنا ہوگا اور یورپ کے عوام کی طرح اپنی دشمنی کوبھلاکر برصغیر میں بھی ایک ایسی یونین بنانا ہوگی جسکی مدداور کوششوں سے دونوں ملکوں کے عوام کے مسائل حل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ کشمیری بھی ایک پرامن قوم ہیں اور انکی جدوجہد اور حقوق کا دونوں ملکوں کواحساس کرنا ہوگا شہدائے کشمیرکی اس تقریب کی صدر صبیحہ خان نے جہاں تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیاوہاں تنظیم کے ساتھ تعاون کرنے پرممبران پارلیمنٹ کونسلروںاور دوسرے شہروں کے رہنمائوں کا تعاون اورمقبوضہ کشمیرکے عوام سے یکجہتی پرتعریف کی اورکہا کہ تحریک کے سربراہ راجہ نجابت حسین کی کاوشوںمیں جہاں ممبران پارلیمنٹ نے تعاون کیاہے وہاں کشمیری وپاکستانی خواتین نے بھی کچھ عرصہ سے قابل فخرکردار ادا کیا ہے انہوں نے اس موقع پر تینوںممبر جینمنٹ امجدبشیر، ڈیوڈوارڈ اور رچرڈکورٹ کی بیگمات کوپھولوں کے گلدستے پیش کئے جوتحریک کی معاونین نویدہ خان،کلثوم اختر،تعظیم سویز نے صبیحہ خان کے ہمراہ دیئے جبکہ بریڈفورڈ میں قونصل جنرل خلیل احمدباجوہ کی بیگم کوروبینہ یاسمین نے گلدستہ پیش کیاتقریب میں سابق لارڈمیئرمحمدعجیب،سابق لارڈمیئرمانچسٹرکونسلر نعیم الحسن،کونسل برائے جدیدبریڈفورڈ کے صدر محمد رفیق سہگل،پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمائوں شاہ محمدکھوکھر،ندیم قیصر،آصف نسیم راٹھور،بریڈفورڈ کے قائمقام صدرچوہدری عبدالقیوم،نائب صدرعمران،چوہدری محمداعظم،پاکستان سوسائٹی کے صدرچوہدری محمداصغر،نائب صدر محمد عباس،برمنگھم سے حلال گوشت کے کیپٹن کوارڈنیٹرمحمد سلیم، کاروباری شخصیت خالق محمود خالق،کنزرویٹوپارٹی کے رہنماوسابق کونسلرمحمدمسعود،پارلیمان امیدوارظفرشاہ،خاتون رہنما نازشاہ،جنت الفردوس چیئرٹی برمنگھم کی سربراہ شمیم اخترمحمود،نوٹنگھم کی کونسلرحلیمہ خالد،چوہدری کرامت حسین بھی موجود تھے۔