مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عیدالفطر مذہب اسلام کا خوبصورت تہوار ہے، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی
لوٹن۔مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ و یورپ کے مرکزی رہنما جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے بانی وڈائریکٹر علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا کہ عیدالفطر مذہب اسلام کا خوبصورت اور ملت اسلامیہ کے اتحاد و یکجہتی اور محبتوں کے اظہار کا عظیم الشان تہوار ہے جس کے ذریعے ایک بندہ مومن ایک طرف اللہ رب العزت کے حضور میں سجدہ شکر بجالاتا ہے تو دوسری طرف مساکین و غرباء کی مالی مدد کر کے حقوق العباد کی ادائیگی کر کے روحانی اور قلبی سکون حاصل کرتا ہے یہ دن محبتوں کے فروغ اور نفرتوں کے مٹانے کا دن ہے وہ جامع اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں عیدالفطر کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ یہ تجدید کا دن ہے کہ ہم آئندہ اپنی زندگی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت میں گزاریں گے،اس موقع پر کونسلر محمد ریاض نے برطانیہ بھر کے علما و مشائخ کو بالعموم اور لوٹن کونسل آف ماسک کے اراکین و علماء کو مبارک باد پیش کی جنہوں نے اتحاد اتفاق کی فضا کو قائم رکھا اور30روزے مکمل کر کے شریعت کی بالا دستی کو برقرار رکھتے ہوئے عید منائی،جن دیگر نے اظہار خیالات کیا ان میں مولانا قاضی عبدالرشید چشتی،صاحبزادہ ضیاء المصطفیٰ چشتی،قاری محمد کامران،حافظ محمد عاصم،حافظ محمد شعیب پرویزراجہ ظفر خان ملک محمد اکرم،ڈاکٹر ذوالفقار احمد،عبدالرشید مہر،محبوب خان چشتی،راجہ منشی خان،راجہ شہپال خان،ملک محمد افضل و دیگر شامل تھے۔