مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میاں نواز شریف کی قیادت میں عوام ایک بدلا ہوا خوشحال پاکستان دیکھیں گے:راجہ جاوید اخلاص
سلائو ... برطانیہ کے دورے پر آئے قومی اسمبلی کے ارکان پر مشتمل پانچ رکنی وفد نے سرکاری امور کے علاوہ نجی محافل میں شرکت کرکے مصروف وقت گذارا۔ پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے لندن میں ہونے والے پارٹی کے افطار ڈنر میں شرکت کی تو ن لیگ کے راجہ جاوید اخلاص برطانیہ میں آباد اپنے آبائی حلقے کی شخصیات کی افطاریوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ گوجر خان میں اپنی مدد آپ کے تحت بیول ہسپتال کے روح رواں اور برطانیہ کی سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری اشتیاق انکے ہمہ وقت ساتھ رہے۔ سلائو کے میئر چوہدری شفیق کی خصوصی دعوت پر جاوید اخلاص ایم این اے نے سلائو ٹائون ہال کا وزٹ کیا جہاں میئر نے ان کا استقبال کیا۔ انہیں ٹائون ہال کے مختلف حصے دکھائے گئے اور کونسل بزنس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ چوہدری ظفر عجائب اور چوہدری ضیا گورسی بھی یس وزٹ میں ہمراہ تھے۔ میئر سلائو نے راجہ جاوید اخلاص کو وعامی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور انہیں شیلڈ پیش کی۔ لوٹن کی معروف درسگاہ جامعہ اسلامیہ غوثیہ کے مہتمم اور مرکزی جماعت اہلسنت کے سیکریٹری جنرل قاضی عبدالعزیز چشتی نے بھی راجہ جاوید اخلاص کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہمان شخصیت نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے محاذ آرائی کی سیاست کو یکسر خیر باد کہہ دیا ہے، لوگ اس حقیقت کو جو مرضی نام دیں لیکن ملکی ترقی کیلئے اس عمل کی اشد ضرورت تھی۔ ۔انہوں نے کہا کہ اداروں کو سیاست سے پاک کرنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے اور مختلف محکموں میں بھرتیوں کے عمل میں ممبران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے بجائے میرٹ کو مدنظر رکھا جارہا ہے تعمیراتی منصوبوں کو بھی عوامی ضروریات کے تحت دیاجارہا ہے تاہم ابھی بھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، پروٹوکول کلچرز کے خلاف بھی اقدامات کئے گئے ہیں، پانچ سال بعد آپ ایک بدلا ہوا تبدیل شدہ خوشحال پاکستان دیکھیں گے لوشیڈنگ کے مسئلے سے بھی نمٹنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں، کراچی میں ایٹمی ، بجلی گھر اور دیگر جگہوں پر بھی منصوبہ جات پر عمل شروع ہے ۔ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے خطاب کرتے ہوئے راجہ جاوید اخلاص کی خدمات کو سراہا اور لوٹن آمد پر خیرمقدم کیا اور کہا کہ ہماری دعا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف فوج کا آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو، میئر ملٹن کینز ملک سبہان نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کو نہ صرف کمیونٹی کی سطح پر بلکہ اپنی فیملیوں کی سطح پر بھی اتحاد پیدا کرنے اور متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ دیگر خطاب کرنے والوں میںملٹن کینز کے میئر ملک سبحان، مسلم لیگ ن لوٹن کے راجہ سید زمان خان، کونسلر ریاض بٹ، راجہ قاسم جاوید اخلاص اور چوہدری اشتیاق شامل تھے۔پروگرام کے اختتام پر انہوں نے شیراز خان صحافی کی والدہ کی رحلت پر فاتحہ خوانی بھی کی اور جامعہ کے رجسٹر پر دستخط بھی کئے۔