مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
افواج پاکستان دہشت گردی کیخلاف جو کارروائی کر رہی ہیں اسکی مکمل حمایت کرتے ہیں: سابق میئر کونسلر ریاض بٹ
لوٹن ... جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے جنرل سیکرٹری سابق میئر اینڈ کونسلر محمد ریاض بٹ نے لوٹن میں پی پی کے رہنما ملک مجید کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں تقریر کرتے ہوئے کہا افواج پاکستان شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کیخلاف جو کارروائی کر رہی ہیں ہم اسکی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جنرل راحیل کی قیادت میں ہم اپنے مشن میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ ہم پاکستان کی سالمیت اور اسکی قومی خود مختاری پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ان دہشت گردوں نے ملک کی قومی املاک، معیشت اور سرکاری اداروں کو نقصان پہنچایا جس سے ملک کی سالمیت خطرے میں پڑ گئی تھی۔ ایسے وقت میں افواج پاکستان نے ملک و قوم کو بچانے کیلئے جو قدم اٹھایا ہے وہ درست اور بروقت فیصلہ ہے۔ سابق میئر اینڈ کونسلر ریاض بٹ نے کہا لوٹن ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل پروازوں کیلئے مزید وسیع کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہم وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ برطانوی حکومت سے مذاکرات کریں اور پی آئی اے کی فلائٹوں کا دائرہ لوٹن انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک وسیع کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ لوٹن میں مقیم کشمیریوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ مقامی ایئرپورٹ ہونے کے باعث یہاں کی کمیونٹی کے علاوہ دوسرے ٹاوٴن کے پاکستانی و کشمیری پی آئی اے کی سروس شروع ہونے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ان کو ہیتھرو ایئرپورٹ کی دوری اور دوسری مشکلات سے نجات مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے بات کریں گے کہ وہ ایئرپورٹ لوٹن تک پی آئی اے کی سروس شروع کرنے کیلئے برطانوی حکومت سے مذاکرات کریں، اگر دوسرے ممالک کی انٹرنیشنل فلائٹ لوٹن ایئرپورٹ آجاسکتی ہیں تو پی آئی اے سروس بھی شروع ہونی چاہئے ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔ ڈپٹی میئر کونسلر طاہر ملک نے افطار پارٹی میں تقریر کرتے ہوئے کہا میرا دورہ آزاد کشمیر و پاکستان انتہائی کامیاب رہا وہاں عوام نے میری عزت اور احترام اور استقبال بڑے پرجوش طریقے سے کیا ہے اسکی بنیادی وجہ میرے والد ملک محمود ایڈووکیٹ ہیں جو کوٹلی کی جانی پہچانی شخصیت اور اعلٰی اوصاف کے مالک تھے۔ ڈپٹی میئر طاہر ملک نے کہا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے لیبر پارٹی نے برطانیہ کی دوسری جماعتوں کی نسبت ہمیشہ اچھا کام کیا ہے۔ طاہر ملک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ فوری مذاکرات کا آغاز کرے۔ اس موقع پر چیئرمین پی وائی او یوکے ملک مہربان نے بھی لیبر پارٹی میں شمولیت کرتے ہوئے اپنی سیاسی زندگی شروع کرنے کا اعلان کیا۔ دیگر کمیونٹی رہنماوٴں پی پی کے رہنما سید اعجاز محی الدین شاہ، گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹلی کے سابق سٹوڈنٹس یونین کے صدر ملک مسعود احمد رانا، مسلم کانفرنس کے رہنما شبیر احمد ملک، سابق ڈپٹی میئر اینڈ کونسلر محمد ناصر ضیاء، سماجی کارکن ملک ولایت، مظہر قریشی، زمان قریشی، میاں نجیب انصاری رہنما برٹش لیگ، مسلم کانفرنس کے رہنما پرویز امتیاز بٹ، فاروق ملک ایڈووکیٹ اینڈ دیگر رہنماوٴں نے بھی ڈپٹی میئر طاہر ملک کی کمیونٹی خدمات اور تعاون کا یقین دلایا۔ آخر پر میزبان افطار پارٹی رہنما پی پی مجید ملک اینڈ سابق ڈسٹرکٹ کونسل ضلع کوٹلی نے تمام مہمانوں کا افطار پارٹی میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا جبکہ تقریب میں فرائض سٹیج سیکرٹری ملک مہربان نے ادا کئے۔