مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جس نے بھی پیپلز پارٹی کیخلاف سازش کی سیاست میں اس کا نام و نشان نہ رہا، سعیدمغل
برمنگھم... ریاست آزاد جموں کشمیر پیپلز پارٹی کی منتخب حکومت کے خلاف جن سازشیوں نے تحریک عدم اعتماد پیش کر کے خطے میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی ان میں سے کسی ممبر کا نظریاتی پیپلز پارٹی سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار عید کے موقع پر محمد سعید مغل ایم بی ای،مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے آنے والوں سے دوران گفتگو کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی جن لوگوں نے پارٹی ڈسپلن کیخلاف سازش کی سیاست میں ان کا کوئی نام نہیں رہا،انہوں نے کہا کہ ان ممبران نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے قریبی ساتھیوں سے سفارش کروائی اور انہی ممبران نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے خلاف عدم اعتماد پیش کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کا نہ پہلے نہ آج پیپلز پارٹی سے تعلق تھا بلکہ وہ صرف اپنے مفاد کی خاطر پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔