مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
قومی اور اجتماعی ایشوز پر ذاتی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: میئر سلائو کونسلر شفیق چوہدری
سلاؤ ... کمیونٹی قومی اور اجتماعی ایشو پر سیاسی ذاتی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر کمیونٹی کے مفادات کے عین مطابق کردار ادا کرے۔ برطانیہ میں مقیم کمیونٹی ملک پاکستان کے بہترین سفیر کا کردار ادا کرتے ہوئے کمیونٹی کے درمیان بہترین خوشگوار ورکنگ ریلیشن شپ کے لئے مثبت کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار میئر آف سلاؤ کونسلر چوہدری محمد شفیق اور میئر آف ایلز بری کونسلر چوہدری محمد طفیل نے اپنے اعزازمیں مشترکہ دعوت استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے میزبان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما گل نواز کیانی نے دونوں میئرز کے اعزاز میں مشترکہ دعوت استقبالیہ کا اہتمام کیا تھا۔ تقریب سے میئر آف سلاؤ کونسلر چوہدری شفیق اور میئر آف ایلز بری کونسلر چوہدری محمد طفیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہم دونوں میئر آف گل نواز کیانی کی طرف سے دعوت استقبالیہ میں شریک ہیں۔ سلاؤ اور ایلز بری کی کمیونٹی کے درمیان بہتر خوشگوار تعلقات کے فروغ کے لئے ہم مشترکہ طور پر کوششوں کو یقینی بناتے ہوئے مل جل کر کام کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ ہماری کوششوں سے ضرور کمیونٹی کے درمیان خوشگوار تعلقات کو فروغ ملے گا۔ برطانیہ ہمارا ملک ہے ہمیں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط خوشگوار تعلقات کے فروغ کے لئے بھی مل جل کر کام کرنا ہوگا تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کے ایک دوسرے کے ساتھ اچھے مثبت تعلقات قائم ہوں تقریب سے میزبان گل نواز کیانی نے کہا کہ سلاؤ میں میئر آف سلاؤ کونسلر چوہدری محمد شفیق اور میئر آف ایلز بری کونسلر چوہدری طفیل کی شرکت سے کمیونٹی میں انتہائی خوشی اور مسرت پائی جاتی ہے۔ کمیونٹی امید رکھتی ہے کہ دونوں میئر صاحبان کمیونٹی کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے ہر سطح پر بھرپور مثبت کردار ادا کرتے ہوئے کمیونٹی کی رہنمائی کریں گے۔ تقریب سے پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سابق سینئر نائب صدر ذاکرکیانی، کونسلر ظفر عجائب، گلفراز کیانی، مجید کیانی، راجہ امیر اللہ خان، ڈاکٹر آفتاب، راجہ قدیر، افتخار حسین چوہدری، لیبر پارٹی برانچ کے نومنتخب چیئرمین سرفراز کیانی، پرویز کیانی اور راجہ علی نواز سمیت دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی دونوں میئر صاحبان سے بڑی امیدیں، توقعات وابستہ کئے ہوئے ہے ہمیں امید ہے کہ میئر چوہدری شفیق اور میئر چوہدری طفیل اپنے اپنے ٹاؤن کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے کمیونٹی کی توقعات پر پورا اتریں گے۔