مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ہماری مسلح افواج ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے ہر وقت تیار ہے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
گلاسگو،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن میاں نواز شریف کی قیادت میں حکومت پاکستان بے شمار نئے فلاحی و ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں جن کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں مدد ملے گی،گزشتہ روز گلاسگو میں عاطف سرور کی طرف سے مقامی کاروباری افراد کو دی گئی ایک افطار ی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ملک کی بقا اور سلامتی کیلئے ہر وقت تیار ہے شمالی وزیر ستان میں ضرب عضب کا آپریشن نہایت کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اسے سیاسی جماعتوں اور عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے اس آپریشن کے نتیجے میں بد قسمتی سے وہاں کے پر امن عوام کو عارضی انخلا ء کا سامنا کرنا پڑا ہے،ان لوگوں نے اپنے ملک و قوم کے لئے اور علاقے میں امن و امان کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن کی بحالی کیلئے تیزی سے اقدامات کئے جا رہے ہیں اس موقع پر پوری قوم کو مہاجرین کی ہر طریقے سے بھرپور مدد کرنی چاہئے اور رمضان کے مہینے میں یہ بجائے خود ایک بہت بڑی نیکی ہے گورنر محمد سرور نے بیرون ملک مقیم تمام پاکستانیوں سے کہا کہ انکے آبائی ملک میں سرمایہ کاری کے بے پناہ اور شاندار مواقع ہیں جن سے نا صرف ان کو زبر دست منافع ہو گا بلکہ وہاں کے لوگوں کو ملازمتیں بھی ملیں گی،گورنر پنجاب کے میڈیا کوآرڈی نیٹر برائے یورپ طاہر انعام شیخ نے کہا کہ گورنر بننے کے بعد تھوڑے ہی عرصے میں چوہدری محمد سرور نے پاکستان میں جو کارنامے سر انجام دیئے ہیں اس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے جی ایس پی پلس،سکولوں کے بچوں اور عام شہریوں کیلئے صاف پانی مہیا کرنے کی مہم،اقوام متحدہ کے تعلیم پر نمائندے اور برطانیہ کے سابق وزیر اعظم گورڈن برائون کے تعاون سے سات ملین غریب بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کے پروگرام کے بعد اب انہوں نے پاکستانی معاشرے میں میرٹ پر کام کا ایک ایسا بے مثال کارنامہ انجام دیا ہے،جو ملکی تاریخ کا سنگ میل بن گیا ہے اور ایک نا ممکن کام کو ممکن کر دکھایا ہے، انہوں نے پاکستان کے سب سے اعلیٰ ترین معیار کے تعلیمی ادارے میں پہلی بار داخلوں کیلئے مکمل میرٹ کا نظام متعارف کرایا ہے، جس سے ملک کے اعلیٰ ترین خاندانوں کے بچے جن میں سیاستدان،بیورو کریٹس،جاگردار اور صنعتکار شامل ہیں،داخلوں سے محروم رہ گئے ہیں اور ان کی بجائے میرٹ اور صرف میرٹ پر عام گھرانوں کے ہونہار طلبہ کو اس عظیم الشان ادارے میں پڑھنے کا موقع ملا ہے،طاہر انعام شیخ نے کہا گورنر سرور نے اپنے اس کام سے اسلامی تاریخ کے درخشاں باب میں ایک مزید اضافہ ہو گا۔