مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی شب و روز کاوشیں قابل تحسین ہیں،امجد حسین مغل
مانچسٹر:مقامی ہال میں کاروباری و سماجی شخصیت حاجی صغیر احمد مغل نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا، جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ رمضان المبارک کے دوران ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہئے اور بھارتی جارحیت کی وجہ سے ظلم و بربریت کا شکار ہونے والے مظلوموں کیلئے رب کریم کی بارگاہ میں سربسجود ہو کر دعا کرنی چاہئے کہ کشمیریوں کو غلامی کے چنگل سے نکال کر آزدی نصیب فرمائیں’’آمین‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی شب و روز کاوشیں قابل تحسین ہیں اور اس ماہ رمضان کے دوران بھی وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ایک دن ہماری کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیری آزادی حاصل کر کے سکھ و چین سے رہ سکیں گے،آخر میں انہوں نے میزبان حاجی صغیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اتنی معتبر شخصیات کو افطار پارٹی پر بلایا اور اکٹھے افطاری کا موقع فراہم کیا،اس موقع پر حاجی محمد شفیق مغل،چوہدری حاجی غلام رسول،حاجی محمد ادریس مغل،جنید خان،راحیل مغل،ظفر اقبال،طاہر خان،شعیب مغل،جواد مغل سمیت دیگر افراد نے شرکت کی،آخر میں میزبان حاجی صغیر احمد مغل نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی دعا کی گئی۔ بیورو رپورٹ:فیاض بشیر