مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت کے رہنمائوں کی اینتھی میکنٹائر ایم ای پیاور شبانہ محمود ایم پی سے ملاقات
برمنگھم ... جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے رہنمائوں نے بچوں کیلئے کام کرنے والی چیریٹی جنت الفردوس کی فنڈ ریذنگ تقریب میں شرکت کی اور چیریٹی کے کام کو عوام تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام تر مدد کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں تحریک کے کارکنان کا اجلاس چیئرمین راجی نجابت حسین کی صدارت میں ہوا۔ اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ شبانہ محمود اور ایم ای پی اینتھی میکنٹائر سے بھی ملاقاتیں کی گئیں۔ ملاقات کرنے والے دیگر رہنمائوں میں تحریک کے سرپرست سردار عبدالرحمن خان، لندن ریجن کی چیئرپرسن صبیحہ شہزاد، ایسٹ مڈلینڈ کی وائس چیئرمین کونسلر حلیمہ خالد، نارتھ ویسٹ کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل، برٹش کشمیری وومن کونسل کی چیئرپرسن رعنا شمع نذیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے سیاسی مشیر شوکت راجہ ایڈووکیٹ شامل تھے۔ تحریکی رہنماوٴں نے اس موقع پر شبانہ محمود کی کاوشوں اور مسئلہ کشمیر پر اپنی پارٹی کے اندر کشمیروں کا نکتہ نظر پیش کرنے پر ان سے اظہار تحسین کیا۔ مستقبل قریب میں ہونے والی کشمیر بحث میں تعاون کی اپیل کی۔ تحریکی رہنماوٴں نے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کیلئے برمنگھم کی سیاسی و سماجی خواتین اور کمیونٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کرکے انہیں اپنے اپنے ممبران پارلیمنٹ کو کشمیری میٹنگوں میں شرکت اور مجوزہ بحث میں شامل ہونے کے لئے لابی کا بھی مطالبہ کیا۔ یورپی پارلیمنٹ کی رکن اینتھی میکنٹائر نے کشمیری رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ اپنے علاقے اور کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کی ممبر بن کر ہر سطح پر کشمیریوں کی جدوجہد میں معاونت کریں گی اور ریاست کے دونوں اطراف کا دورہ بھی کریں گی۔ برطانوی ممبر پارلیمنٹ شبانہ محمود نے راجہ نجابت حسین اور رعنا شمع نذیر اور ان کے ساتھیوں کی مسئلہ کشمیر اور کمیونٹی ایشوز پر سرگرمیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے پروگراموں میں شرکت اور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں ماضی کی طرح کسی بھی نئی کشمیر بحث میں شامل ہوکر اپنی قومی ذمہ داری پورا کریں گی اور ایک کشمیری ہونے کی حیثیت سے اپنے وطن کی آزادی اور اس کے عوام کے حقوق کے لئے ہر طرح کی جدوجہد کریں گی