مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت نواز کشمیریوں کو برطانیہ لا کر میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کی جا رہی ہے: چوہدری شریف
لوٹن ... تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف نے کہا کہ بھارتی لابی کے کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر سے بھارت نواز کشمیریوں کو برطانیہ لا کر میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف نفرت اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے حوالے سے کنفیوژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایسی لابنگ اور عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے جو بھارت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بعض عناصر کو بیرون ملک آمد و رفت کیلئے کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ سید علی گیلانی کو نماز جمعہ تک ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے اور بعض کشمیری لیڈروں کے کشمیر میں داخل ہونے پر پابندیاں عائد ہیں مگر بھارت نے تحریک آزادی کے خلاف سازشیں کرنے والوں پر کوئی پابندی نہیں لگا رکھی۔ چوہدری محمد شریف نے کہا کہ برطانیہ میں بھی ایسے کشمیری موجود ہیں جن کا کام ہی ایک ہے کہ کشمیر کے جہاد کو بدنام کیا جائے۔ شہدا کی قربانیوں پر سیاست نہ کی جائے۔