مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سرینگر،بھارتی فوج کی تازہ ریاستی دہشتگردی،تاجر کو شہید کر دیا
سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران جموں میں ایک تاجر کو شہید کر دیا۔ منجیت سنگھ، دیپک سنگھ اور دیگرفوجی اہلکاروں نے جموں کے علاقے آر ایس پورہ میں 23 سالہ ونود شرشا کی دکان میں داخل ہو کر اسے شہید کیا ۔ مقامی افراد نے فوجی اہلکاروں کا پیچھا کر کے منجیت سنگھ کو دھر لیا جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں ایک خرگوش فارم پر زبردستی قبضہ کرلیا ۔ بھارتی فوج کی 29راشٹریہ رائفلز نے پٹن میں وسن کے مقام پر قائم محکمہ اینمل ہسبنڈری کے فارم کی تین عمارتوں پر ضلعی انتظامیہ کے اجازت نا مہ کے بغیر قبضہ جما لیا۔ فوجیوں نے عمارتوں پر بنکر تعمیر کر لئے جس سے ملازمین اور عوام علاقہ میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے ۔ اینمل ہسبنڈری کے افسر ڈاکٹر الطاف احمد کاکرو نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوج نے محکمے کی عمارتوں پربغیر کسی اجازت کے غیر قانونی طور پر قبضہ کیا۔ الطاف احمد نے کہا کہ انہوں نے محکمے کے اعلیٰ افسروں کو فوجی قبضے کے بارے میں مطلع کیا ہے ، عمارتوں پر فوجیوں کے قبضے کے باعث ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں اپنے دفتروں میں جانے کیلئے فوجی اہلکاروں سے اجازت لینا پڑتی ہے ۔