مقبول خبریں
نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن کیلئے فنڈزریزنگ اپیل پر ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلرمحمد زمان کی شرکت
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت سےدوستی کی پینگیں بڑھانےوالےاب اپنی آنکھیں کھول لیں : زبیر اقبال کیانی
لوٹن... آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سرکردہ رہنما زبیر اقبال کیانی نے کہا ہے کہ دہلی میں کانگریسی غنڈوئوں کا پاکستانی ہائی کمشن پر دھاواور توڑ پھوڑ ایک مرتبہ ہمیں پھر انتباہ کرتی ہے کہ بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھانے والے امن کی آشا کی باتیں کرنے والے اپنی آنکھیں کھول لیں کیونکہ ہند و بنیا پر اعتبار کرنے والوں کی پیٹھ میں بنیا نے ہمیشہ چھڑا گھونپا ہے نواز شریف کی طرف سے اس مسئلہ پر وزارت خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنا خوش آئند ہے۔ زبیر اقبال کیانی نے کہا کہ بھارت بغل میں چھری اور منہ سے رام رام پر عمل پیرا ہے ماضی میں سمجھوتہ ایکسپریس، بمبئی حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے جیسے انکشافات کے بعد بھارت کی افغانستان، بلوچستان میں موجودگی سمیت پاکستان کے بیشتر علاقوں میں بھارتی مداخلت اور ہر موقع پر پاکستانی کے چہرے کو سیاہ کرنے جیسی روش پر ہمیشہ سے عمل پیرا ہے۔